غزہ میں شہادتوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، متاثرین کو طبی و انسانی امداد فراہم کی جائے، نواز شریف کی امریکی سفیر سے گفتگو

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، متاثرین کو طبی و انسانی امداد کی فراہمی اور جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، میاں نواز شریف کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں گفتگو۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of U.S. Ambassador to Pakistan Donald Blome (L) in conversation with PML(N) supremo and former Pakistani prime minister Nawaz Sharif (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of U.S. Ambassador to Pakistan Donald Blome (L) in conversation with PML(N) supremo and former Pakistani prime minister Nawaz Sharif (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) – پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر میاں نواز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، میاں نواز شریف نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور غزہ میں فی الفور جنگ بندی پر زور دیا۔

میاں نواز شریف نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں اسرائیل کی بلاامتیاز بمباری کے نتیجہ میں مظلوم فلسطینیوں کی سفاکانہ شہادتوں کا مسئلہ اٹھایا اور غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا، میاں نواز شریف کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کا سلسلہ فوری طور پر روکنے اور متاثرہ عوام کو فی الفور طبی و انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی، میاں نواز شریف نے خاص طور پر امریکی راہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام امریکی راہنما پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

میاں نواز شریف اور ڈونلڈ بلوم کے درمیان پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ آج پاکستان کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملک کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے قائدانہ کردار سونپیں گے۔

دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی، دونوں ممالک کے درمیان پختہ اور مستحکم شراکت داری کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا گیا جبکہ تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت دو طرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے ملاقات کے دوران خوشگوار اور کھلے انداز میں گفتگو پر میاں نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media