یہ عمران خان کو پھانسی دینے پر تُلے ہوئے ہیں، علیمہ خان

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پھانسی دینے کا پلان بنایا جا رہا ہے، یہ عمران خان کو سزائے موت دینے پر تُلے ہوئے ہیں، سائفر کیس میں ٹرائل جیل میں اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو سچ کا پتہ نہ لگے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of incarcerated PTI supremo Imran Khan's sister, Aleema Khanum. — FILE
A file photo is shown of incarcerated PTI supremo Imran Khan's sister, Aleema Khanum. — FILE
Listen to this articleیہ عمران خان کو پھانسی دینے پر تُلے ہوئے ہیں، علیمہ خان1 min · device voice0:00 / 1:15

— تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پھانسی دینے کا پلان بنایا جا رہا ہے، یہ عمران خان کو سزائے موت دینے پر تلے ہوئے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کے خلاف ایسی دفعات لگوائی ہیں کہ عمران خان کو سزائے موت ہو سکتی ہے، سچ کو چھپایا جا رہا ہے اور سچ یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش ہوئی تھی، آج ہمارے وکلاء نے بہت اچھے دلائل دیئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب انصاف پر مبنی فیصلہ سنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں عمران خان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ اتنے مضبوط ہیں کہ انہیں دیکھ کر ہمیں شرم آتی ہے کہ ہم کیوں اتنے مضبوط نہیں ہیں، جیل میں ٹرائل اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو سچ پتہ نہ لگے، میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک مذاق ہو رہا ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media