سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی، 66 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی برقرار، آج ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1505 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 66 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Karachi stockbrokers monitor tickers the Pakistan Stock Exchange at Karachi on July 3, 2023. — FILE/AFP
Karachi stockbrokers monitor tickers the Pakistan Stock Exchange at Karachi on July 3, 2023. — FILE/AFP
Listen to this articleسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی، 66 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی1 min · device voice0:00 / 1:12

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز بلندیوں کا سلسلہ جاری ہے، آج کاروباری ہفتہ کے آخری روز کے اختتام تک مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1505 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ سٹاک ایکسچنج میں 66 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی ہے۔

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور یہ سلسلہ اختتام تک جاری رہا، گزشتہ روز 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہونے والی سٹاک مارکیٹ آج ہنڈرڈ انڈیکس میں 1505 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 66 ہزار 223 پر بند ہوئی ہے۔

روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کمی کے بعد 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کمی کے بعد 284 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media