ACROSS TT

News

Pakistan named among Trump’s ‘Board of Peace’, reshaping Gaza diplomacy

Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.

گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور

EU and India seal historic trade deal after two decades of talks

After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.

Tirah evacuation exposed: KP government letter contradicts claims of military-led displacement

An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.

No decision on Pakistan joining Gaza stabilisation force, parliament to decide, security sources

Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Newsroomآمر کو قانونی حیثیت دی جاتی ہے اور منتخب وزیراعظم کو بیٹے...

آمر کو قانونی حیثیت دی جاتی ہے اور منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا جاتا ہے، نواز شریف

یہاں جب آئیں توڑا جاتا ہے تو ججز آگے بڑھ کر آئین توڑنے والے کو قانونی حیثیت دیتے ہیں جبکہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا جاتا ہے، نیا پاکستان نعرہ لگانے والے نے اخلاقیات کو تباہ کر دیا۔

spot_img

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر میاں محمد نواز شریف نے فیصل آباد ڈویژن سے امیدواروں کے انتخاب کیلئے منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آگے بڑھ کر آئین توڑنے والے کو ہار پہناتے ہیں اور اس کو قانونی حیثیت بھی دیتے ہیں کہ تم تین برس آئین سے جو مرضی سلوک کرو تمہیں کھلی اجازت ہے جبکہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر باہر نکال دیا جاتا ہے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ ‏ہم نے پہلی دفعہ اقتدار میں آنے کے بعد جو معاشی ریفارمز، آرڈرز اور پالیسیز تشکیل دی تھیں ان کے بہت دور رس نتائج نکلے اور پھر سب نے دیکھا کہ پاکستان میں موٹرویز بنیں، اگر وہ سلسلہ جاری رہتا تو آج پاکسان اپنی منزلِ مقصود پر پہنچ چکا ہوتا اور آج ہم یقیناً ایشین ٹائیگر بن چکے ہوتے لیکن پھر بار بار ہمارے خلاف جو کچھ کیا گیا اس کے بعد ہوا یہ کہ وہ ممالک جو تب ہم سے پیچھے تھے وہ آج پاکستان سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔

تین بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں مجھے شہباز شریف نے کہا کہ آپ یہ کہہ دیں کہ ہم 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے لیکن میں نے کہا کہ میں وہی کہوں گا جو حقیقت ہے، اس لیے میں یہی کہا کہ ہم اپنے دورِ حکومت میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے اور پھر سب نے دیکھا کہ ہم نے 2016 کے آخر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا۔

قائدِ مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں ڈالر کی مجال نہیں تھی کہ وہ ہل سکے، چار برس ڈالر ایک ہی قیمت پر رہا جس کا کریڈٹ یہاں بیٹھے اسحاق ڈار کو جاتا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا اور انہوں نے کہا کہ پاکستان یونہی ترقی کرتا رہا تو یہ دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ تبدیلی آئے گی، نیا پاکستان بنائیں گے، سبز پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے، سب نے دیکھا کہ وہ سب ایک جھوٹا خواب اور سبز باغ ثابت ہوا، وہ تمام سہولیات کے باوجود انتخابات جیت نہیں سکے بلکہ ان کو آر ٹی ایس بند کر کے الیکشن چوری کرنا پڑا اور اس سب کے باوجود پنجاب میں ہماری جماعت کے پاس اکثریت رہی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی یہاں آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آگے بڑھ کر آئین توڑنے والے کو ہار پہناتے ہیں اور اسے قانونی حیثیت بھی دیتے ہیں کہ تم تین برس آئین سے جو مرضی سلوک کرو تمہیں کھلی اجازت ہے جبکہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر باہر نکال دیا جاتا ہے، آج پاکستان کی جو حالت ہے وہ کسی اور کا قصور نہیں، یہ بھارت نے یا امریکہ نے ہمارے خلاف نہیں کیا بلکہ یہ اپنا قصور ہے اور یہاں خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کا لیڈر قوم کو بےراہ روی، بدتمیزی، بدتہذیبی، غنڈہ گردی، بدمعاشی، جھوٹ، دھاندلی اور یوٹرن کی طرف لے گیا، اس نے تبدیلی کے نام پر یہ سب کچھ کیا اور اس کو ریاستِ مدینہ کا نام دیتا رہا ان کو اللّٰه سے ڈر نہیں لگا کہ یہ کام کیا کر رہے ہیں اور باتیں کیا کرتے ہیں، یہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں نعرے بازی کرواتے رہے، نیا پاکستان کے نام پر یہ تہذیب دی گئی ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: