ACROSS TT

News

نو مئی کو جو کچھ ہوا اس پر میرے جیسا مفاہمتی بندہ بھی پی ٹی آئی کیلئے کچھ نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار

تحریکِ انصاف فیک نیوز پھیلانے کی ایکسپرٹ ہے، لوگ مارے گئے ہیں تو کوائف دیں۔ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، مجھ جیسا مفاہمتی بندہ بھی PTI کیلئے کچھ نہیں کر سکتا۔ آٹھ فروری کے مینڈیٹ کی بات کرنے والے پہلے 2018 الیکشن کا حساب دیں۔

السعودية تستضيف كأس العالم 2034: إنجاز رياضي تاريخي

المملكة العربية السعودية تحقق إنجازًا تاريخيًا في مجال كرة القدم، الرياضة الأكثر شعبية عالميًا، بفوزها بشرف استضافة كأس العالم 2034۔

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کر لی

سعودی عرب کیلئے دنیا کے مقبول ترین کھیل ’’فٹبال‘‘ کے میدان میں تاریخی سنگِ میل، فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی جیت لی۔

Pakistani forces neutralise militants in Waziristan clash

Pakistani security forces neutralised seven militants in North Waziristan, highlighting their fight against terrorism, while a soldier’s sacrifice reinforces national resolve.

Pakistan unveils gemstone hub to boost exports

Pakistan is launching a Gem and Jewellery City to boost gemstone exports, attract foreign investment, and transform its mining sector into a global player.
Newsroomشیر کو جتنے زیادہ ووٹ ملیں گے، پاکستان اتنی تیزی سے ترقی...

شیر کو جتنے زیادہ ووٹ ملیں گے، پاکستان اتنی تیزی سے ترقی کرے گا، مریم نواز

اگر کسی نے حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی خدمت کی ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے، دیگر جماعتیں صرف سیاست چمکانے کیلئے جنوبی پنجاب کو استعمال کرتی ہیں، شیر کو جتنے زیادہ ووٹ ملیں گے پاکستان اتنی تیزی سے ترقی کرے گا۔

spot_img

بورے والا (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی خدمت کی ہے تو وہ نواز شریف، شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہیں جبکہ دیگر تمام جماعتیں صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے جنوبی پنجاب کو استعمال کرتی آئی ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں آج پہلی بار بورے والا آئی ہوں اور آپ سب لوگوں نے جس محبت و احترام سے استقبال کیا ہے میں آپ کی شکر گزار ہوں، مجھے یہاں اپنی بہنیں بیٹیاں بھی نظر آ رہی ہیں اور یہاں مسیحی برادری کے لوگ بھی موجود ہیں، جب نواز شریف نے کہا کہ بےروزگار نوجوان ہاتھ اٹھائیں تو ان کی اتنی زیادہ تعداد دیکھ کر بہت دکھ ہوا، نوجوانوں کو باعزت روزگار ملنا چاہیے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ اگر ہم آج کہہ رہے ہیں کہ آپ شیر کو ووٹ دیں تو صرف اس لیے کہہ رہے ہیں تاکہ ہم کامیاب ہو کر آپ کی خدمت کر سکیں، آپ نے شیر کو اتنے ووٹ دینے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) بھرپور قوت سے آپ کی خدمت کر سکے، آج کل کچھ جماعتیں پنجاب میں آ کر ووٹ مانگ رہی ہیں اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کر رہیں لیکن وہ لوگ جہاں بھی کھڑے ہوتے ہیں ان کے دائیں، بائیں، آگے، پیچھے اور اوپر بھی نواز شریف کے منصوبے نظر آ رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بورے والا کے سامنے نواز شریف کو اپنی کارکردگی بیان کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بورے والا اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستان میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ سب نواز شریف کی خدمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پاکستان کے ہر کونے میں نواز شریف کی خدمت دکھائی دیتی ہے چاہے وہ پنجاب ہو، بلوچستان ہو، خیبرپختونخوا ہو، سندھ ہو، کشمیر ہو یا گلگت بلتستان ہو، ہر جگہ نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے موجود ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر کام کیا ہو تو مخالفین پر تنقید کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی، مسلم لیگ (ن) کو کسی پر تنقید کی ضرورت نہیں ہے بلکہ الیکشن کمپین کیلئے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کافی ہے، مجھے اگر نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کے نام بتانے کا کہیں تو شاید کل شام کے بھی چار بج جائیں لیکن منصوبے ختم نہیں ہوں گے، مہنگائی اور تکالیف میں گھرے عوام آج نواز شریف کو آوازیں دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کو نکال کر جس شخص کو مسلط کہا گیا تھا وہ آیا اور انتقام کی آگ میں سب کو جیلوں میں قید کر کے اور ملک کا بیڑا غرق کر کے چلتا بنا، اس کو پاکستان کی کوئی فکر نہیں تھی بلکہ وہ صرف گالم گلوچ اور تنقید کرنا جانتا تھا، پاکستان مسلم لیگ (ن) وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں پاکستان اور پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر ہے جس کو آپ کی فکر ہے، مہنگائی ختم کرنے کی فکر ہے، بجلی کے بلز کم کرنے کی فکر ہے، گیس کی فکر ہے، آپ کی روٹی کی فکر ہے، چینی اور آٹے کی فکر ہے، آپ کے روزگار کی فکر ہے، سکولز اور کالجز کی فکر ہے، سڑکوں کی فکر ہے، ہاسپٹلز کی فکر ہے، آپ کے مستقبل کی فکر ہے اور آپ کی نسلوں کی فکر ہے تو وہ صرف اور صرف نواز شریف ہے، اگر نواز شریف تین سالوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کر کے بجلی فراہم کر سکتا ہے تو وہ مہنگائی کو بھی ختم کر سکتا ہے،۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج نظر دوڑا کر دیکھیں کہ 2013 میں جنوبی پنجاب کیسا تھا اور پھر 2018 میں کیسا تھا، کچھ جماعتوں ایسی بھی ہیں جو جنوبی پنجاب کو صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کرتی ہیں لیکن اگر کسی نے حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی خدمت کی ہے تو وہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے، نواز شریف نے کبھی کوئی فرق نہیں رکھا بلکہ جب بھی ملک کی خدمت کی تو ہر حصہ کی برابر خدمت کی۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ اگر لاہور میں کڈنی ہاسپٹل بنا تو وہ ملتان میں بھی بنا، اگر لاہور میں سٹیٹ آف دی ارٹ ہاسپٹل بنا تو ملتان میں بھی ایسا ہی سٹیٹ اف آرٹ ہاسپٹل بنا، اگر لاہور میں میٹرو بس بنائی گئی تو ملتان میں بھی بنائی گئی، اللّٰه کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر جنوبی پنجاب کی خدمت کرے گی اور انشاءاللّٰه نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ انشاءاللّٰه مسلم لیگ نواز کل اپنا منشور پیش کرنے والی ہے، انشاءاللّٰه موٹرویز کا جال بچھانا، بجلی کے بلوں کو کم کرنا، گھروں میں گیس پہنچانا، آٹا چینی اور گھی سستا کرنا، لوگوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا، گھروں میں خوشحالی لانا، روٹی سستی کرنا، ہاسپٹلز بنانا، سکولز اور کالجز بنانا، غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا، مہنگائی کا خاتمہ کرنا اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا مسلم لیگ (ن) کی ذمہ داری ہو گی۔

انہوں نے تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں پنجاب کے وزیرِ اعلٰی رہنے والے عثمان بزدار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں عثمان بزدار جیسا کوئی وزیرِ اعلٰی نہیں ہو گا جس کو اس بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں تھا، عثمان بزدار کا اپنا کوئی تعارف نہیں تھا بلکہ انہیں اپنا تعارف یوں کرانا پڑتا تھا کہ میں پنجاب میں شہباز شریف لگا ہوا ہوں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی ووٹر 8 فروری کو گھر میں نہ بیٹھے، آپ سب نے صبح صبح اپنے اہلِ خانہ کو لے کر پولنگ سٹیشن جانا ہے اور شیر پر مہر لگانی ہے، آپ شیر کو جتنے زیادہ ووٹ دیں گے انشاءاللّٰه اتنی تیزی سے پاکستان ترقی کرے گا اور یہ مریم نواز کا وعدہ ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: