Latest stories about 8th February

مسلم لیگ (ن) کے منشور میں عوام کی ہر تکلیف کا احساس ہے, مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کے منشور میں عوام کی ہر تکلیف کا احساس ہے، ہم اللّٰه کی مدد سے ہر وعدہ پورا کریں گے، ایک جماعت نے منشور پیش نہیں کیا لیکن پورا پاکستان جانتا ہے کہ اس کا منشور پیٹرول بم اور کیلوں والے ڈنڈے ہیں۔

پاکستان کی خاطر کسی بھی طرح کی قیمت ادا کرنے پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، نواز شریف

ہمیں بار بار اقتدار سے نکالا گیا اور ہم ہر بار جیلیں اور جلاوطنی کاٹ کر واپس آئے، ہم نے 2022 میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی بھاری سیاسی قیمت ادا کی اور آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارا راستہ نہ روکا جانا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی منشور پیش کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 کیلئے انتخابی منشور پیش کر دیا جس کے مطابق نیب کا ادارہ ختم کیا جائے گا، مالی سال 2025 تک مہنگائی میں 10 فیصد کمی لائی جائے گی جبکہ چار سالوں میں مہنگائی کو 4 سے 6 فیصد تک لایا جائے گا، منشور میں فی کس آمدنی کو پانچ برس میں 2 ہزار ڈالرز کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چل سکتے، 8 فروری کو شیر کا شکار کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

مسلم لیگ (ن) سمجھتی ہے کہ انہوں نے میچ فکس کر لیا ہے لیکن 8 فروری کو تیروں کی بارش ہو گی، ہم شیر کا شکار کریں گے اور اشرافیہ سے وسائل لے غریبوں پر خرچ کریں گے، ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

شیر کو جتنے زیادہ ووٹ ملیں گے، پاکستان اتنی تیزی سے ترقی کرے گا، مریم نواز

اگر کسی نے حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی خدمت کی ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے، دیگر جماعتیں صرف سیاست چمکانے کیلئے جنوبی پنجاب کو استعمال کرتی ہیں، شیر کو جتنے زیادہ ووٹ ملیں گے پاکستان اتنی تیزی سے ترقی کرے گا۔

تازہ خبریں

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی و محصولات پر مفاہمت، معاہدہ 9 جولائی سے قبل متوقع

واشنگٹن میں ہونے والے چار روزہ مذاکرات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور محصولات سے متعلق معاملات پر ابتدائی مفاہمت طے پا گئی ہے۔ پاکستانی برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات پر امریکی محصولات میں نرمی کی توقع ہے، جب کہ حتمی معاہدہ 9 جولائی سے قبل متوقع ہے۔

Russia recognises Taliban government to deepen regional foothold

Russia officially recognises Taliban rule in Afghanistan, removing legal barriers to engagement. Kremlin eyes deeper regional influence as West keeps distance from Kabul.

روس نے افغانستان میں طالبان کی قیادت میں قائم اسلامی امارت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

روس نے افغانستان میں طالبان کی قیادت میں قائم اسلامی امارت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھول دیا۔

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 30 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اور چین کا سارک کی جگہ جنوبی ایشیاء میں ایک نئی تنظیم کے قیام پر غور

پاکستان اور چین جنوبی ایشیائی خطہ میں تجارتی و اقتصادی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کیلئے ایک نئے علاقائی اتحاد کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر جنوبی ایشیائی تعاون کی غیر فعال تنظیم سارک کی جگہ لے سکتا ہے
error: