ACROSS TT

News

Donald Trump Signs Proclamation Imposing $100,000 Fee on H-1B Visas

President Trump signs a proclamation imposing a $100,000 annual fee on new H-1B visa applications, aiming to protect American jobs, tighten U.S. immigration policy, and curb abuses in the high-skilled worker program.

Pakistan’s new line on terror puts faith aside and pressures Kabul

Pakistan recasts militancy as cross-border terrorism, divorces it from faith, and ties refugee returns to a tougher regional security line.

پاکستان کی اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کاسلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے، انسانی حقوق کونسل میں فوری بحث اور دوحہ میں غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی حمایت کا اعلان۔

قطر میں اسرائیلی حملے، امریکی صدر کی منظوری اور پیشگی آگاہی کا انکشاف، الجزیرہ ٹی وی رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے قطر پر حملے کا گرین سگنل دیا، ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ امریکہ کو کارروائی سے قبل حملے کا علم تھا مگر ہدف اور مقام کی تفصیلات معلوم نہیں تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو اس آپریشن کا پیشگی علم تھا۔

اسرائیل نے قطر میں حماس پر حملے کی مکمل ذمہ داری قبول کرلی

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں حماس پر کیا گیا حملہ مکمل طور پر اسرائیل نے خود کیا اور اس کی پوری ذمہ داری بھی قبول کرتا ہے۔
NewsroomNationalنو مئی کے مجرموں کو سزائیں نہ دی گئیں تو کسی کی...

نو مئی کے مجرموں کو سزائیں نہ دی گئیں تو کسی کی جان، مال، آبرو محفوظ نہ رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں دینا ضروری ہے ورنہ یہاں کسی کی جان، مال اور آبرو محفوظ نہ رہیں گے، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، پاکستان میں فوجی اڈے کسی کو دیئے گئے نہ دیئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر

spot_img

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) نے کہا ہے کہ 9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی، جوڈیشل کمیشن تو اس چیز پر بنتا ہے جس پر کوئی ابہام ہو جبکہ یہ واقعات تو بالکل واضح ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی صرف افواجِ پاکستان کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مقدمہ ہے، کسی بھی ملک میں اس کی فوج پر حملہ کرایا جائے، شہیدوں کی علامات کی توہین و تضحیک کی جائے، وطن کے بانی کے گھر کو جلا دیا جائے، عوام اور فوج کے درمیان نفرتیں پیدا کی جائیں تو یہ سب کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینا ضروری ہوتا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ یہ جن لوگوں نے یہ سب کروایا اور آج تک کر رہے ہیں انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانا ہو گا، کسی بھی ملک میں ایسا ہو تو وہاں کے نظامِ انصاف پر سوال اٹھتا ہے، پاکستان جزا و سزا کے نظام پر یقین رکھتا ہے، نو مئی کے حملے کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی، ہم سب نے اپنی آنکھوں سے اس واقعہ کو ہوتے ہوئے دیکھا، ہم سب نے دیکھا کہ کس طریقہ سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی اور افواجِ پاکستان، فوجی قیادت، ایجنسیز اور اداروں کے خلاف لوگوں کے ذہن بنائے گئے، ہم نے دیکھا کہ کس طرح کچھ پولیٹیکل لیڈرز نے چن چن کر بتایا کہ فلاں جگہ حملہ کرو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم سب نے دیکھا 9 مئی کو صرف فوجی تنصیبات پر حملے کرائے گئے، جب یہ شواہد اور ساری چیزیں سامنے آئیں تو پھر عوام کا غصہ اور ردعمل بھی دیکھا گیا، آپ نے دیکھا کہ عوام کس طرح انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹے اور جب سب کچھ کھل کر سامنے آ گیا تو پھر پراپیگنڈا شروع کر دیا گیا کہ یہ فالس فلیگ آپریشن ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے لیکن جوڈیشل کمیشن تو اس چیز پر بنتا ہے جس پر کوئی ابہام ہو جبکہ 9 مئی کے واقعات تو تاریخ پر ہیں اور آپ سب کے سامنے ہیں، یہ واقعات بالکل واضح ہیں اور یہ بھی واضح ہے کہ کس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی گئی اور کس طرح سے اہداف مقرر کیے گئے، اس پر بھی کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن بنا دو تاکہ پتا چلایا جائے کہ یہ حملہ ہوا ہے یا نہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کمیشن کیلئے تیار ہیں لیکن کمیشن پھر تہہ تک جائے، کمیشن یہ احاطہ کرے کہ 2014 کے دھرنے کے مقاصد کیا تھے، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کا بھی احاطہ کرے، کس طرح لوگوں کو یہ ہمت دی گئی کہ وہ ریاست کے خلاف کھڑے ہوں، سول نافرمانی کریں، بجلی کے بلز جلائیں، کس طرح 2016 میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وسائل سے دارالحکومت پر دھاوا بولا گیا، جوڈیشل کمیشن یہ بھی دیکھے کہ آئی ایم ایف کو کس طرح خطوط لکھے گئے اور لابنگ کی گئی کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے دیا جائے، اسے پیسہ نہ دیا جائے، کمیشن احاطہ کرے کہ کہاں سے فنڈنگ آ رہی تھی اور کہاں جا رہی تھی، کون لوگ تھے جو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے، ہم نے ان چیزوں کا احاطہ نہیں کیا لہذا 9 مئی کو ہونا تھا۔

میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولا یہ سارے کام کرتا رہے گا تو ایک دن وہ اپنی فوج پر پل پڑے گا، آپ کے سامنے یہ سب کچھ ہوا، جب وہ جھوٹ بولے اور جھوٹ بولتا جائے اور آپ اس کے جھوٹ کے آگے سچ نہ بولیں تو وہ ہر طرح کا پراپیگنڈا کرے گا، نو مئی کی اصل حقیقت یہ ہے کہ مخصوص سیاسی ٹولا شے سے یہاں تک پہنچا، اس ٹولے نے اپنی فوج اور اداروں پر حملہ کر دیا، پاکستان کی باشعور عوام 9 مئی کو کھڑے ہوئے، اس ٹولے سے پیچھے ہٹ گئے، عوام نے خود کو اس انتشاری ٹولے سے دور کر دیا، عوام نے اس کی نفی اور مذمت کی، جب عوامی ردعمل دیکھا تو دوسرا جھوٹ فالس فلیگ آپریشن کا بولا گیا کہ ہم تو خود مظلوم ہیں، اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ پاکستان کے عوام کو اتنا بےوقوف سمجھا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ اگر 9 مئی کرنے والوں اور کروانے والوں کو قانون کے مطابق سزا نہ دی گئی تو پاکستان میں کسی کی جان، مال اور آبرو محفوظ نہیں رہیں گے، جزا و سزا پر یقین رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں دیں اور جلد از جلد سزائیں دیں۔

انہوں نے خطہ میں دہشتگردی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں دہشتگردی کے خلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، ہم دہشتگردوں کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے، ہم دہشتگردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تیار ہیں، ٹی ٹی پی افغان سرزمین استعمال کر کے کارروائیاں کر رہی ہے، حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، پاکستان نے افغانستان کی عبوری حکومت کی ہر سطح پر مدد کی مگر افغانستان کی عبوری حکومت نے تاحال اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا، ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی اوّلین ترجیح ملک کے اندر امن و امان کا قیام ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، پانچ لاکھ تریسٹھ ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں تاہم لاکھوں افغان شہری اب بھی پاکستان میں موجود ہیں، افغان شہریوں سے ملکی معیشت پر بوجھ پڑ رہا تھا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی تھی، بلوچستان میں دہشتگرد امن و امان کی صورتحال خراب کر رہے ہیں، افواجِ پاکستان دہشتگردوں کے سامنے دیوار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے جوان شہید ہوئے، ناکام دہشتگرد کارروائیاں ثبوت ہیں کہ سکیورٹی فورسز دشمن کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں، مارچ 26 کو ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جس کا سرا افغان شہری تک گیا، داسو ڈیم حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، داسو ڈیم حملے کا خودکش حملہ آور افغان شہری تھا، حالیہ حملوں میں ملوث دہشتگرد افغان شہری ہیں، دہشتگردوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آرمی چیف کہہ چکے ہیں پاکستان میں دہشتگردوں کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

میجر جنرل احمد شریف نے تحریکِ انصاف اور اس کے بانی کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ کسی طرح کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، بات چیت اداروں کو نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولا اپنی فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے اور پراپیگنڈا کرے تو اس کے ساتھ بات نہیں ہو گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، انتشاری ٹولا صدقِ دل کے ساتھ پاکستانی قوم سے معافی مانگے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوجی اڈے امریکہ کے حوالہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈا کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوجی اڈے کسی کو نہیں دیئے گئے اور نہ کسی کو دیئے جائیں گے، ایسے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: