spot_img

Columns

News

اگر عمران خان کے خلاف کسی نے گواہی دی تو وہ خیبرپختونخواہ میں نہیں رہ سکے گا، علی امین گنڈاپور

عمران خان نے کہہ دیا کہ عدالتوں، آئین اور اداروں پر اعتماد نہیں تو ہم انصاف اور حق لیکر دکھائیں گے اور بتائیں گے آزادی کیا ہوتی ہے۔ عمران خان کے خلاف گواہی دینے والا خیبرپختونخواہ میں نہیں رہ سکے گا، ایک ایک دن کا حساب لیں گے، تمہارا وہ حشر کریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔

فلسطینی میڈیکل طلباء کو پاکستانی میڈیکل کالجز میں تعلیم اور ٹریننگ فراہم کی جائے گی، اسحاق ڈار

فلسطینی میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے پاکستان کی جانب سے بڑا اعلان؛ غزہ میں تباہ ہونے والے میڈیکل کالجز اور ہاسپٹلز کے فلسطینی طلباء کو پاکستانی میڈیکل کالجز اور ہاسپٹلز میں بقیہ تعلیم اور ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

ایک سینیٹر کی تنخواہ 1 لاکھ 70 ہزار جبکہ اعلی عدلیہ کے ججز کی تنخواہ 10 لاکھ روپے سے کم نہیں، وفاقی وزیر قانون

سینٹ کے اراکین کی تنخواہ ٹیکس کٹوتی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار روپے جبکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہ ٹیکس کٹوتی کے بعد 10 لاکھ روپے سے کم نہیں بنتی۔ پارلیمان کو آئین کے تحت قانون سازی کا حق حاصل ہے اور اس حق کو کسی اور ادارے کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا سمیت کسی کو بغیر ثبوت کسی کی عزت اچھالنے، تہمت لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مریم نواز

میڈیا کا احترام ہے، لیکن بغیر ثبوت کے کسی کی عزت اچھالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہتک عزت قانون کے تحت، اگر الزام ثابت نہ ہو اور بدنیتی سے لگایا گیا ہو، تو الزام لگانے والے کو سزا ملنی چاہیے۔ جرم کی تصدیق ہونے پر، مجرم چاہے کسی بھی مذہب سے ہو، اسے سزا ملنی چاہیے۔ توہین مذہب کے الزامات ذاتی حساب چکانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جو غلط ہے۔ بغیر ثبوت الزام لگانا اور قانون کو ہاتھ میں لینا بڑا جرم ہے۔

افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ریاستی دہشتگردی کی کھل کر مذمت کرنا ہو گی، فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند اور فلسطینیوں کو ان کا حقِ آزادی ملنا چاہیے، پاکستان القدس دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔
spot_img
Newsroomسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں دوسری بار 80 ہزار...

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں دوسری بار 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، آج دوسری بار 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، سٹاک ایکسچینج 80 ہزار 400کی سطح پر پہنچ چکا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 760 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — آج کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں دوسری بار 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہونے والی سٹاک مارکیٹ میں آج ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 400 پوائنٹس عبور کرچکا ہے، مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 760 سے زائد پوائنٹس (تقریباً 0 اعشاریہ 95 فیصد) کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 29 کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار 745 سے زائد حصص کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ تجارتی مالیت 13 ارب 16 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 610 روپے سے زائد رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں اس سے قبل 21 جون کو ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار سَنگِ مِیل عبور کیا تھا تاہم اس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں تنزلی دیکھی گئی اور 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہ سکی تھی۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: