ACROSS TT

News

Pakistan and Qatar deepen security ties as fragile US-Iran peace push gains ground

Interior Minister Mohsin Naqvi and his Qatari counterpart agreed to deepen security cooperation in Doha this week, as Pakistan and Qatar push behind the scenes to salvage the Islamabad MoU and bring Washington and Tehran back to the table.

Kuwait ratifies defense pact with Pakistan

Kuwait's Amir has formally ratified the defence cooperation agreement with Pakistan by decree, published in the official gazette. The agreement covers training, logistics, military intelligence, defence industries and a joint military committee.

Security forces launch Mastung operation, 15 terrorists killed

Security forces launched Operation Al Azm in Mastung's Tehsil Khad Kucha, killing 15 terrorists and wounding 12, according to security sources. Eight suspects were detained, one hideout destroyed and a large cache of weapons seized. No casualties were reported among security forces.

Pakistan backs Saudi Arabia after Houthi attacks on Red Sea oil tankers

Prime Minister Shehbaz Sharif has condemned Houthi attacks on Saudi oil tankers and reaffirmed Pakistan's full support for the Kingdom during a call with Crown Prince Mohammed bin Salman. Both leaders pledged closer cooperation to protect regional stability and vital maritime trade routes.

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ۔ بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
Newsroomہم فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے،...

ہم فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، عمران خان

میں نے فوج پر کبھی کوئی الزام نہیں لگایا، ہم فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، جسٹس عامر فاروق مجھے ٹیریان کیس میں پھنسانا چاہتا تھا، جماعتِ اسلامی کے دھرنا اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچ عوام کی حمایت کرتا ہوں۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی فوج پر کوئی الزام نہیں لگایا، ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج ہم سے مذاکرات کیلئے اپنا نمائندہ مقرر کرے، تنقید تو جمہوریت کا حُسن ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے کمرہِ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، ہم نے کبھی فوج کے خلاف کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ ہم نے صرف فوج پر تنقید کی تھی، گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے اور تنقید جمہوریت کا حُسن ہے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کی باتوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ فوج کے ساتھ اپنے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ اسی فوج اور آرمی چیف پر الزامات لگائے تھے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے فوج پر کبھی کوئی الزام نہیں لگایا، میں نے صرف فوج پر تنقید کی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی غیر قانونی تھی اور اس کے پیچھے جنرل ضیا الحق تھا اور سقوطِ ڈھاکہ کے پیچھے جنرل یحیٰی تھا، اگر آپ ظلم کریں گے تو کیا ہم تنقید نہ کریں؟ ہمیں یہ نہ سکھائیں کہ فوج نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور مذاکرات بھی فوج سے کرنا چاہتے ہیں، آپ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ ایس آئی ایف سی کیا ہے اور محسن نقوی کون ہے؟ پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے اور محسن نقوی انھی کا نمائندہ ہے، وہ یہاں انھی کے ذریعہ پہنچا، ہم نے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا مگر دوسری طرف سے کوئی نام سامنے نہیں آیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ اگر فوج محسن نقوی کو اپنا نمائندہ مقرر کرے تو کیا آپ ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے؟
سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا، اس نے آئی جی پنجاب کے ساتھ مل کر ہم پر ظلم کیا تھا۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ایسی باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ آپ اور تحریکِ انصاف کے کچھ دیگر لوگ محمود خان اچکزئی پر بھروسہ نہیں کرتے؟
سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے جواب دیا کہ محمود خان اچکزئی پر ہمیں پورا بھروسہ ہے، مذاکرات کیلئے پہلا مطالبہ چوری کیے گئے مینڈیٹ کی واپسی ہے، دوسرا مطالبہ گرفتار کارکنان کی رہائی اور مقدمات کا خاتمہ ہے جبکہ تیسرا مرحلہ ملک بچانے کا ہے جو صاف شفاف الیکشن کے بغیر ممکن نہیں، مولانا فضل الرحمٰن نے اسمبلیوں سے استعفوں کی جو بات کی ہے وہ تیسرے مرحلہ کی بات کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم حکومت سے کیا مذاکرات کریں؟ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی دونوں فارم 47 والے ہیں، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ تحریکِ انصاف اور فوج کی لڑائی کروائیں اور تحریکِ انصاف کو ختم کرائیں، یہ دونوں جماعتیں سمندر میں ڈوب رہی ہیں اور ایک جوتے کے سہارے پر لٹک رہی ہیں جس پر 9 مئی کا ٹیگ لگا ہے۔

جماعتِ اسلامی کے دھرنا سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھرنے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، ہماری پارٹی دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی، پارٹی قیادت سے کہوں گا کہ آج ہی جماعتِ اسلامی کے دھرنے میں شامل ہوں، جیل میں میرے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی کا بل 40 ہزار آیا ہے۔

عمران خان نے بلوچستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکلنے والے بلوچ عوام کی بھی حمایت کرتا ہوں، بلوچستان میں لوگوں کو غائب کرنا ظلم ہے، بلوچ عوام میں بہت زیادہ نفرت پھیل رہی ہے، ہمارے 25 کارکنان اب تک غائب ہیں، سوشل میڈیا ورکر احمد جنجوعہ کو گھر سے گرفتار کرکے دہشتگرد بنا دیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے، جسٹس عامر فاروق مجھے ٹیریان کیس میں پھنسانا چاہتے تھے، میرے اور اہلیہ کے تمام کیسز جسٹس عامر فاروق کیوں سنتے ہیں؟ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو جسٹس عامر فاروق نے اسے درست قرار دیا، جسٹس عامر فاروق سے گزارش ہے کہ میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں، کیسز کی سماعت کیلئے ہائی کورٹ میں اور بھی ججز ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں ہماری بےگناہی سی سی ٹی وی میں چھپی ہے، اگر 9 مئی میں تحریک انصاف کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں، میں نے اپنی 28 سالہ جدوجہد میں کبھی توڑ پھوڑ کی بات نہیں کی، تمام جماعتیں جلسے کر رہی ہیں لیکن ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، ابھی صوابی میں جلسہ کر رہے ہیں اور اگلا جلسہ اسلام اباد میں کریں گے، ہم انتشار نہیں چاہتے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نیب پراسیکیوٹر سے مانگی ہوئی معافی سے مکر گئے اور کہا کہ میں نے نیب پراسیکیوٹر سے کوئی معافی نہیں مانگی بلکہ میں نے کہا تھا کہ آپ سے کوئی مسئلہ نہیں، نیب والے نااہل ہیں یا بےضمیر ہیں، نیب کی وجہ سے میں ایک سال سے جیل میں ہوں، میرے اوپر 200 مقدمات درج کرنے پر دنیا ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔

ایڈہاک ججز سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ ججز اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔

عمران خان نے سابق وزیرِ اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کے بارے میں کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، اس کی 3 پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.