اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی منظوری دی ہے، جس کا اعلان آج وزارت خزانہ نے کیا۔ اس کمی کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے، اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کی کمی شامل ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 269 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
یہ قیمتیں فوری طور پر نافذ ہوں گی جو آئیندہ 15 روز تک نافذ العمل رہینگی۔