لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید، جو پاکستان کی فوج میں ایک اہم اور بااثر عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، اس وقت فوجی عدالت میں بغاوت اور دیگر سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی منیب فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی 2023 کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ان کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، جس کے نتیجے میں ان کو سزا سنائی جا سکتی ہے۔
منیب فاروق کے مطابق، جنرل (ر) فیض حمید کو ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج میں بغاوت کی کوشش کرنے کے الزام میں بھی سزا دیے جانے کا امکان ہے۔ ان پر فوجی ضوابط کی خلاف ورزیوں اور بغاوت کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ کیس پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور غیر معمولی واقعہ ہے، جہاں ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف اس طرح کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں اور ان پر کاروائی کی جا رہی ہے۔