اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔
وفاقی حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں بھی 11 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ کیروسین آئل کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے ہو گی۔
وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں