پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی: ہنڈرڈ انڈکس دوبارہ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار، ہنڈرڈ انڈکس مسلسل دوسرے روز 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 700 سو سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 82 ہزار 200 پوائٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

رجانک روان اِنت… 0 / 3 اسلیں نبشتہ بوانیت

An impression is shown of a bull run at the Pakistani Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
An impression is shown of a bull run at the Pakistani Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس  82,00 کی  سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے 82,200 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو رواں برس میں دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹ قرار دے دیا ہے۔

 پڑھیے؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا 2024 میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی۔ جریدہ بلومبرگ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا بنیادی سبب سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور ملکی معیشت میں استحکام ہے، جسے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ حالیہ معاہدے اور ترسیلات زر میں اضافے نے مزید مستحکم کیا ہے۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران، ابتدائی طور پر انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے، جو کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اہم بحالی کا اشارہ ہے۔ جبکہ تجارتی حجم میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری  نے بھی اسٹاک مارکیٹ کو تیز تر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

تھرسڈے ٹائمز شائع کرتا ہے Thursday Media International