ACROSS TT

News

Afghan Taliban minister says Indians and Afghans share the same DNA

Afghan Taliban Agriculture Minister Mawlawi Ataullah Omari has said Indians and Afghans "share the same DNA", describing India as feeling "like our own country" during a visit to New Delhi aimed at strengthening trade and economic cooperation.

U.S. charges Bishnoi, Goldy Brar for Nijjar assassination

The US has charged Lawrence Bishnoi, imprisoned in India, and Goldy Brar with directing the 2023 murder of Canadian Sikh leader Hardeep Singh Nijjar. 37 defendants charged, 24 arrested. The charges renew scrutiny of India-linked transnational repression.

Argentina survive Egypt scare to reach World Cup quarter-finals

Argentina beat Egypt 3-2 after trailing 2-0 in the 2026 World Cup round of 16. Goals in the 79th, 83rd and 90th minutes completed a stunning comeback. Messi and Argentina are in the quarter-finals.

امریکہ ایران ثالثی کے بعد لیبیا؛ پاکستان ایک اور سفارتی محاذ پر متحرک

پاکستان لیبیا کے مشرقی اور مغربی حریف طاقت مراکز کے درمیان خاموش ثالثی کر رہا ہے، جس میں امریکہ بھی “مکمل طور پر آگاہ اور شامل” بتایا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت اسلام آباد کے امریکہ ایران مذاکرات میں مرکزی کردار کے بعد سامنے آئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر پیچیدہ علاقائی تنازعات میں سفارتی چینل کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Pakistan quietly begins mediating between Libya’s rival factions, reports Reuters

Pakistan has quietly begun mediating between Libya's rival factions, Reuters reports, with the US fully aware and involved. A proposed 36-month Libya Reunification Plan is being discussed. Pakistan's Libya role follows its central role in the US-Iran Islamabad MOU.
NewsroomNationalشنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کیلئے تیاری مکمل ہے، شاندار میزبانی کریں گے،...

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کیلئے تیاری مکمل ہے، شاندار میزبانی کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کیلئے تیاری مکمل ہے، پاکستان شاندار میزبانی کرے گا، ہم 1997 کے بعد کسی بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، ایک پارٹی آج بھی وہی کام کر رہی ہے جو اس نے 2014 میں کیا تھا، پاکستان کا غزہ و فلسطین پر مؤقف واضح ہے، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، پاکستان شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گا، ہم 1997 کے بعد کسی بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، روس اور وسطی ایشیاء کے کئی ممالک نے دوطرفہ ملاقات کی درخواست کی ہے، ایک پارٹی وہی کام کر رہی ہے جو اس نے 2014 میں کیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) سمٹ کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے اور پاکستان شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گا، ہم کئی برس بعد کسی بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، پاکستان میں اس طرح کا بڑا ایونٹ اس سے پہلے 1997 میں ہوا تھا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) سمٹ میں رکن اور مبصر ممالک کے سربراہان اور مندوبین شرکت کریں گے، انڈیا کی جانب سے وزیرِ خارجہ جے شنکر شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں منگولیا اور ترکمانستان بھی شریک ہوں گے، اجلاس کیلئے آنے والے وزرائے اعظم، صدور اور وفود کے سربراہان کے ساتھ 16 لوگ شریک ہوں گے جبکہ غیر ملکی وفود میں تقریباً ایک ہزار افراد آئیں گے جن میں ان کی سیکیورٹی اور میڈیا ٹیمز بھی شامل ہوں گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ کچھ ممالک کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم سے دوطرفہ ملاقاتوں کی درخواست بھی کی گئی ہے، ایس سی او سمٹ میں روس اور وسطی ایشیاء کے کئی ممالک نے دوطرفہ ملاقات کی درخواست کی ہے، دفترِ خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے کئی ملاقاتوں کو طے کرلیا ہے، بھارتی وزیرِ خارجہ کی جانب سے دوطرفہ ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی اور ہم نے بھی انہیں دوطرفہ ملاقات کی دعوت نہیں دی۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے میزبان ملک ہونے کی حیثیت سے ہر ملک کو عزت اور احترام دیا جائے گا، افغانستان 2021 سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوا، پاکستان انفرادی طور پر اس کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکتا، ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان امن اور ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے، ان اقدامات کا حصول کثیرالجہتی بھی ہے اور ہم اسے اندرونی طور پر بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں، آج وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے تھے کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے؟

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان مزید ایسے ایونٹس کی میزبانی کرے گا، پاکستان نے ہر فورم پر غزہ و فلسطین اور لبنان کے حوالہ سے واضح طور پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے،آنے والے دنوں میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) اور عرب لیگ کا اجلاس ہونے والا ہے، پاکستان ان اجلاسوں میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے حوالہ سے سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک پارٹی وہی کام کر رہی ہے جو اس نے 2014 میں کیا تھا، پی ٹی آئی نے تب بھی حالات کو ناخوشگوار بنایا تھا، ہم سب کیلئے پاکستان پہلے اور سیاست بعد میں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کے اس اقدام سے پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام نہیں جائے گا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں اور اپنے بہتر مفاد میں بھی پی ٹی آئی کو 15 اکتوبر کے حوالہ سے کو دی گئی احتجاج کی کال کو واپس لینی چاہیے، ہم مفاہمت کے حامی ہیں لیکن 9 مئی اور اس کے بعد پی ٹی آئی نے تمام حدود کو عبور کر لیا اور اب ان سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.