AnalysisUNDER THE KNIFE

پاکستان کے سفارتی معجزے، کامیاب خارجہ پالیسی نے خطے کا توازن بدل دیا، امریکی جریدہ فارن پالیسی

پاکستان کی 2025 میں سفارتی معجزات کی بدولت خارجہ محاذ پر پاکستان کی غیر معمولی کامیابیاں۔ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ، امریکہ سے تعلقات کی بحالی، ایران اور ترکی کے ساتھ اقتصادی تعاون، اور چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی نے خطے کا توازن بدل دیا ہے۔

پاکستان نے ماہرانہ سفارت کاری سے دنیا کو دکھا دیا ٹرمپ جیسے طاقتور رہنما سے کیسے ڈیل کیا جاتا ہے، سی این این

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی مہارت سے ثابت کیا کہ ٹرمپ جیسے طاقتور رہنما سے کیسے مؤثر انداز میں ڈیل کی جاتی ہے۔ غزہ جنگ بندی کے بعد ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا “پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا، جبکہ واشنگٹن اسلام آباد کو خطے میں اہم شراکت دار کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی، امریکی جریدہ بلومبرگ

پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی، رواں برس ڈالر کے لحاظ سے 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، روپیہ مستحکم ہوا ہے جبکہ افراطِ زر میں کمی سے شرح سود میں بھی کمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ہمیں بتایا جائے کہ انٹیلیجنس ایجنسیز کا بجٹ کہاں لگایا جا رہا ہے؟ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

ہمیں پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیز بالخصوص آئی ایس آئی کا بجٹ بتایا جائے، وہ بجٹ کہاں لگایا جا رہا ہے؟ ملک کی معیشت بکھر چکی ہے، چینی راہنما نے جو کچھ کہا ہے اس کا یہی مطلب ہے کہ ہمیں اپنا گھر درست کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کیمطابق حماس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، جریدہ وال اسٹریٹ جرنل

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق غزہ میں حماس کو ختم کرنے کا نیتن یاہو کا مقصد ناقابل حصول ہے، حماس کو ختم کرنے کا خیال عوام کے لئے گمراہ کن ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے بیان سے نیتن یاہو اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

عام انتخابات کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مسلسل بہتر ہو رہی ہے، فچ ریٹنگز

انتخابات کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے، بجٹ نے IMF ڈیل کے امکانات بڑھا دیئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ FY24 کی GDP کے 0.3 فیصد تک محدود ہونے کی توقع ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 15.1 بلین ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کی چاول کی برآمدات میں متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فنانشل ٹائمز

پاکستان کی چاول کی برآمدات میں متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دنیا میں چاول کے چوتھے بڑے برآمد کنندہ پاکستان نے رواں برس 10 ملین ٹن پیداوار اور 3 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا حصہ 7 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر لیا۔

خطبہِ حج 1445 ہجری، امام شیخ ماہر بن حمد المعیقلی

اے لوگو! اللّٰه سے ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے، اللّٰه تعالٰی اپنی ذات میں واحد ہے، تمام مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں، والدین کا نافرمان نہ دنیا میں کامیاب ہو گا نہ آخرت میں، اللّٰه نے شرک کو حرام کر دیا، فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعا کرتا ہوں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی, امریکی جریدہ بلومبرگ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بہترین کارکردگی کی بنا پر ڈالر میں دنیا کی ٹاپ پرفارمر سٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جس میں گزشتہ ایک برس کے دوران تقریباً دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ کو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے اور حکومتی اقدامات کی بدولت مستقبل میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف کے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پہلے 100 دن، انقلابی ترقی کے نئے باب کا آغاز

مریم نواز کے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پہلے 100 دن ترقی و خوشحالی کے ایک انقلاب کا آغاز ہیں جن میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، کلینکس آن وہیل، فیلڈ ہاسپٹلز، فری میڈیسن ڈیلوری، نیور اگین ایپ، ائیر ایمبولینس، سستی روٹی و دیگر منصوبے شامل ہیں۔

A detailed guide to Maryam Nawaz’s first 100 days as Punjab’s Chief Minister

Maryam Nawaz's first 100 days as Punjab's Chief Minister have been transformative, launching ambitious projects like the Nawaz Sharif IT City, the Free Medicine Delivery Project, the "Never Again" women’s safety app, day care centers at workplaces, and the CM Pink Games, setting a robust foundation for sustainable growth and women's empowerment, with her proactive leadership promising a progressive and thriving future for Punjab.

What, exactly, is in Imran Khan’s jail cell?

Imran Khan's jail cell, equipped with luxuries like an LED TV, cooler, private kitchen, and library, starkly contrasts with his own past directives to remove such privileges for prisoners like Nawaz Sharif, illustrating the irony and political complexities of his incarceration despite being involved in cases for selling state properties, and misusing his authority while in power in a show of financial misconduct.

چین کے عظیم اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، شہباز شریف

دنیا کو چین کی ترقی سے سبق سیکھنا چاہیے، چین مختصر مدت میں دنیا کی دوسری بڑی معاشی و فوجی طاقت بن گیا، ہم چین کے عظیم اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔
error: