Political

Hamas agrees to Trump peace plan with conditions

Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.

حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی

حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو معاشی استحکام کیلئے اپنا پلان قوم کو بتائیں گے، شہباز شریف

نواز شریف کو 2017 میں ایک بدترین سازش کے تحت پاناما کیس میں اقامہ پر سزا دلوائی گئی، نواز شریف کو اقتدار سے نکال کر ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر پر کاری ضرب لگائی گئی، ساڑھے 6 فیصد ترقی کا سفر روک دیا گیا، پاناما پیپرز میں کئی سیاستدانوں سمیت چار سو سے زائد پاکستانیوں کے نام تھے مگر ان میں سے کسی کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کروائی گئیں۔

عمران خان کو حکومت سے نکلنے کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ کے اندر سے مدد ملتی رہی، خواجہ آصف

جنرل (ر) باجوہ 6 برس آرمی چیف رہے اور انہیں یہ 6 برس کا اقتدار آرام سے نہیں بیٹھنے دے رہا تھا لہذا وہ اگلا آرمی چیف بھی اپنی مرضی کا لگوانا چاہتے تھے۔

نو مئی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا، عثمان ڈار کا اعتراف

9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا بلکہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنان کی ذہن سازی کی اور انہیں ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جبکہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا وہ اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریکِ انصاف کے وکلاء کے اعتراض کے بعد سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

نواز شریف نے پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلا کر غلطی کی، میرے خلاف بیانیہ دوسری غلطی ہو گی، جنرل (ر) قمر باجوہ

سویلینز کو ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ فوج کسی بھی صورت میں اپنے سابق چیف پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتی، سویلینز بار بار ایک ہی غلطی دوہراتے ہیں، سویلینز کو یہ بات اب سمجھ جانی چاہیے کہ فوج اپنے سابق سربراہ پر کسی بھی قسم کی تنقید برداشت نہیں کرتی۔

نواز شریف کو نکالنے والے آج خود عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز شریف

نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہیں، 21 اکتوبر کو کسی فردِ واحد کی واپسی نہیں بلکہ ملک میں امید کی واپسی ہے، ترقی و خوشحالی کی واپسی ہے، امن اور روزگار کی واپسی ہے، سستی بجلی اور سستی گیس کی واپسی ہے۔

نواز شریف کو وطن واپسی پر دہشتگرد عناصر کی جانب سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، سینیئر صحافی

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر جن دہشتگرد عناصر کی جانب سے ایک بڑا حملہ کیا گیا تھا، انھی کے متعلق یہ اطلاعات ہیں کہ وہ اب مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف کھوسہ اور عظمت سعید ملک و قوم کے مجرم ہیں، نواز شریف

ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، جب تک تمام سازشی کردار کیفرِ کردار تک نہیں پہنچائے جائیں گے تب تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

نواز شریف کی خدمات نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا، مریم نواز شریف

نواز شریف نے 9 سالوں میں پاکستان کی اتنی خدمت کی ہے کہ اگر انہیں نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا، آپ سب پاکستان بنانے والی جماعت کے وارث ہیں۔

ہم انتقام کی خواہش نہیں رکھتے لیکن مجرموں کو چھوڑ دینا بہت بڑا ظلم ہو گا، نواز شریف

کروڑوں عوام کے وزیراعظم کو چار ججز نے گھر بھیج دیا، اس کے پیچھے جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید تھے، آلہ کار ثاقب نثار اور آصف کھوسہ تھے، ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہو گا۔ نواز شریف کا پارٹی اجلاس سے خطاب

امید ہے کہ اب عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی، مریم نواز

لاہور—پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف نے لاہور میں جماعت کے مختلف ونگز کی میٹنگز...

صرف ایک جماعت جانتی ہے کہ الیکشن کب ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

مجھے نہیں معلوم کہ الیکشن کب ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کو بھی نہیں پتہ کہ الیکشن کب ہوں گے لیکن صرف ایک جماعت کو پہلے سے پتہ ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا مظفر گڑھ میں جلسہ سے خطاب
error: