ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کورٹ رپورٹر

تھرسڈے ٹائمز کے کورٹ رپورٹر کی جانب سے عدالتوں اور قانون کی خبریں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صرف 40 منٹ میں مجھے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جسٹس شوکت صدیقی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو اپنے کیس کی شنوائی کیلئے درجنوں خطوط لکھے کہ میرے کیس کا فیصلہ جلد کردیا جائے لیکن آج تک شنوائی نہیں ہوئی۔ میں اب اللہ تعالی کی طرف سےہی انصاف کا طلبگار ہوں۔

A file photo is shown of former Senior Justice of the Islamabad High Court Shaukat Aziz Siddiqui. — FILE/THE THURSDAY TIMES

آڈیو لیکس کے متعلق سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آئین میں اقلیتوں کے حقوق پر منعقد کی گئی کانفرنس میں شرکت کی جہاں ایک صحافی نے ان سے آڈیو لیکس کے متعلق سوال پوچھا تو چیف جسٹس نے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

A file photo is shown of Chief Justice Umar Ata Bandial at Lahore. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Chief Justice of the Supreme Court of Pakistan, Umar Ata Bandial, is shown addressing a ceremony at Lahore. — FILE/THE THURSDAY TIMES

کسی جج کیخلاف آنیوالے ریفرنس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سیاست نے عدالتی ماحول آلودہ کردیا ہے، چیف جسٹس

سیاستدان انصاف نہیں چاہتے بلکہ من پسند ججز کے ذریعے من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں من پسند فیصلوں کے لیے پک اینڈ چوز چاہتی ہیں۔ سیاست نے عدالتی ماحول آلودہ کردیا ہے۔

A file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Umar Ata Bandial. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جنرل فیض نے کہا کہ وہ ملکی مفاد میں فیصلہ چاہتے ہیں اگر نواز شریف کو سزا نہ ہوئی تو ہماری دو برس کی محنت ضائع ہوجائیگی، جسٹس شوکت صدیقی

جنرل فیض حمید جوڈی جی سی تھے میرے پاس آئے اورمجھ سے پوچھا کہ اگر میاں نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ آپکے پاس آئے گا تو آپ کیا کرینگے میں نے کہا ابھی تو وہاں فیصلہ نہیں ہوا تو جنرل فیض نے کہا کہ اسے چھوڑیں سزا تو ہونی ہی ہے ہم آپ سے ملکی مفاد میں فیصلہ چاہتے ہیں۔

A file photo is shown of former Islamabad High Court Senior Justice Shaukat Aziz Siddiqui. — FILE/THE THURSDAY TIMES

سپریم کورٹ کوئی پنچایت نہیں انکا کام ثالثی کروانا نہیں بلکہ آئین و قانون کے تحت فیصلے کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوئی پنچایت نہیں اس کا کام ثالثی کروانا نہیں انکا کام آئین و قانون کے تحت فیصلے دینا ہے۔

Prime Minister Shehbaz Sharif is shown at Islamabad in 2022.

پاکستان کے دولخت ہونے کی بڑی وجہ غلط عدالتی فیصلہ تھا، جسٹس قاضی فائیز عیسیٰ

آئین میں سوموٹو کا لفظ استعمال نہیں نہیں ہوا، یہ شق سپریم کورٹ کو شرائط کے ساتھ بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے کوئی کام کرنے کا اختیار دیتی ہے، یہ شق دراصل ان مظلوموں کیلئے رکھی گئی تھی جو عدالت تو دور وکیل تک نہیں پہنچ سکتے، اس شق کو کسی ایک فرد کو فائدہ پہنچانے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ میری رائے کے مطابق اس شق کا اختیار چیف جسٹس نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

A file photo is shown of Supreme Court Justice Qazi Faez Isa. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہم آئین پاکستان کےمحافظ ہیں اورآئین کی کتاب کیساتھ کھڑے ہیں، جسٹس قاضی فائیز عیسی

اللہ تعالی کے سائے کے بعد آئین پاکستان کا سایہ ہمارے سر پر ہے یہ ہماری اور پاکستان کی پہچان ہے یہ کتاب پاکستان کے منتخب نمائندوں نے مشترکہ طور پر منظور کیا اسلئے اسکی اہمیت ہمیں پہچاننا اور عمل کرنا چاہیے۔

Justice Qazi Faez Isa addresses an audience at the 2022 Asma Jahangir Conference at Lahore.
A file photo is shown of Supreme Court Justice Qazi Faez Isa. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Umar Ata Bandial. — FILE/THE THURSDAY TIMES
ناشر Thursday Media International thursday.media