نجی ٹی وی کی رپورٹ کیمطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کیلئے ہائیر کیا حسین حقانی امریکہ میں جنرل باجوہ کی تشہیراور میرے خلاف کیمپین کرتے رہے۔
عمران خان نے بتایا کہ آخری ملاقات میں جنرل باجوہ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ پلے بوائے ہیں تو میں نے جواب دیا ہاں میں پلے بوائے رہا ہوں۔
چئیرمین تحریک انصاف نے اس موقع پر کہا کہ جنرل باجوہ ایک طرف انکی کمر پر چھڑی ماررہے تھے تو دوسری جانب انکے ساتھ ہمدردی بھی کررہے تھے اسٹیبلشمنٹ میں ابھی تک جنرل باجوہ کیا سیٹ اپ کام کررہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ پارٹی کے اراکین کو پیپلز پارٹی میں شامل کروایا جارہا ہے جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اسلئے ہمارے انکے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔
اپنی اہلیہ بشری بی بی کے بارے میں بات کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وہ خاتون خانہ ہیں ہم آڈیو لیکس سے نئی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹوے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں افغانستان کے حالات کا کچھ علم نہیں۔