دنیا نیوز چینل کے پروگرام میں دعوی کیا گیا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب جو پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے اسکے مطابق عمران خان کوچار گولیاں نہیں لگیں بالکہ انہیں ایک بھی گولی نہیں لگی عمران خان کو گولیوں کے تین اور دھات کا ایک ٹکڑا لگا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت فرانزک کی رپورٹ کیمطابق عمران خان پر تین اطراف سے فائرنگ نہیں ہوئی پنجاب فرانزک رپورٹ کیمطابق عمران خان پر حملہ والے دن بارہ گولیاں ملزم نوید کی پستول سے فائر کی گئیں اور بقیہ دو ایس ایم جی کی ہیں۔
اسی پروگرام میں تحریک انصاف کے کارکن معظم کی ہلاکت کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے بتایا گی کہ معظم کی ہلاکت اس گولی سے ہوئی جو کنٹینر سے ماری گئی۔