تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انکی حکومت گرانے کیلئے امریکی سفارتخانے میں انکے ممبران اسمبلی کوبلا کر میٹنگز کی گئیں اورانکو پیسے دیکر لوٹے بنایا گیا
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ انکو دینی انتہا پسندی کا رنگ دیکرسلمان تاثیر جیسا قتل کروانے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ میں چونکہ وزیراعظم رہا ہوں اسلئے ایجنسیزمیں میرے رابطے ہیں اور ایجنسیز نے مجھے بتا دیا تھا کہ آپکو قتل کرنے کا پلان بن رہا ہے
اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ میں گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال بھی نہیں پہنچا تھا کہ مجھ پر حملے کے ملزم کی ویڈیو ان صحافیوں اور چینلز کو دی گئی جو میرے خلاف ہیں اور انہوں نے سب سے پہلے ٹویٹ بھی کردی اس موقع پر انہوں نے صحافیوں اورمیڈیا ہاوسز کے نام بھی بتائے
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انکو مارنے کیلئے لیاقت علی خان کے قتل والا سین بنایا گیا لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ میری ٹانگ کو ٹھیک ہونے میں تین مہینے لگیں گے کیونک جب نچلی ٹانگ ٹوٹی ہو اسکو ٹھیک ہونے میں تین مہینے لگتے ہیں
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بھی ہماری ہے ڈی پی او بھی ہماری حکومت کا لگایا ہوا ہے لیکن پھر بھی میں اپنے اوپر قتل کا پرچی درج نہیں کرواسکا
عمران خان نے ملک کے طاقتور لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ میرے قتل کی سازش کے پیچھے ہیں انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اوروزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ اس کے پیچھے ہیں لیکن مجھے افسوس ہے کہ وہ جو اس ملک کے محافظ ہیں وہ میرے قتل کے پلاٹ میں کیسے شامل ہوگئے انکی مدد کے بغیر ایسا نہیں ہوسکتا تھا
سربراہ تحریک انصاف نے اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف صرف آپ ہی لے کر دے سکتے ہیں