پاکستان میں گذشتہ دس برس کے دوران گندم کی ریکارڈ پیداوارہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوارہوئی ہے جو گذشتہ دس برس کے دواران سب سے بہتر پیداوار ہے۔
واضع رہے کہ پاکستان کے پاس 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے جس کے بعد پاکستان کے پاس مجموعی طور پر 29 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم کے زخائر موجود ہوجائینگے جس سے پاکستان کوگندم امپورٹ کرنے کی ضرورت کم ہی پڑیگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کے چیلنجز کے باوجود گندم کی بمپر فصل کا سہرا حکومت کے بروقت فیصلوں اور موثر گورننس کو قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ صوبائی اور وفاقی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں سے براہ راست گندم کی خریداری کی جائے تاکہ اکاشتکار کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں پر بھی زور دیا ہے کہ گندم کی خریداری کے ہدف میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو پورے برس گندم کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔