ACROSS TT

News

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی سپانسر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

جعفر ایکسپریس حملہ بھارتی پالیسی کا تسلسل ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی سپانسر ہے، بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعہ پروپیگنڈا کرتا رہا اور حملے کو کارنامے کے طور پر پیش کیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے

امریکہ کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت، پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

امریکہ کی جانب سے دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے کچھی میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت۔ امریکہ بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

Moody’s upgrades Pakistan’s economic outlook from stable to positive

Global credit rating agency Moody's upgraded Pakistan's economic outlook from 'stable' to 'positive', raising the country's credit rating from 'Caa3' to 'Caa2' amid improving financial stability.

عالمی کرڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معاشی منظرنامے کو ‘مستحکم’ سے ‘مثبت’ کردیا

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معاشی منظرنامے کو 'مستحکم' سے 'مثبت' قرار دیتے ہوئے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنا کر 'Caa3' سے 'Caa2' کردی۔

Islamabad to establish ‘Danish University’ with £190m recovered from UK, says PM Shehbaz Sharif

TLDR: • Government plans new applied sciences university • £190m recovered...
Newsroomنو مئی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا، عثمان ڈار...

نو مئی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا، عثمان ڈار کا اعتراف

9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا بلکہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنان کی ذہن سازی کی اور انہیں ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جبکہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا وہ اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

spot_img

اسلام آباد—عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریکِ انصاف کے راہنما عثمان ڈار نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی عمران خان نے زمان پارک میں کی تھی جبکہ عمران خان نے ہی یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عثمان ڈار نے اعتراف کیا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا، عمران خان نے خود حساس فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی تھی جبکہ اکتوبر 2022 میں کیے گئے لانگ مارچ کا مقصد صرف جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کو روکنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا بلکہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنان کی ذہن سازی کی اور انہیں ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جبکہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا وہ اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، عمران خان ریاست مخالف بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور جس طرح اداروں پر حملے کیے گئے ان کے بعد تحریکِ انصاف کی بنیادیں ہل چکی ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اپریل 2022 میں تحریکِ انصاف کی مرکزی حکومت ختم ہونے کے بعد پارٹی میں دو گروپس بن گئے تھے، ایک گروپ میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور اعظم سواتی تھے اور یہ لوگ اداروں سے ٹکراؤ کی بات کرتے تھے، دوسرا گروپ علی محمد خان، شفقت محمود، اسد عمر اور عمر ایوب جیسے لوگوں پر مشتمل تھا جو فوج کے ساتھ مفاہمت کی بات کرتے تھے جبکہ میں بھی یہی مؤقف رکھتا تھا۔

عثمان ڈار نے تحریکِ انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے شہر اور اپنے ملک کی خدمت کرنا تھا، مجھے فخر ہے کہ میں نے ایمانداری کے ساتھ کام کیا اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: