بیرسٹر گوہر خان تحریکِ انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے، عمر ایوب تحریکِ انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of former chairman PTI Imran Khan (L) and incumbent PTI chairman Barrister Gohar Khan (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of former chairman PTI Imran Khan (L) and incumbent PTI chairman Barrister Gohar Khan (R). — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleبیرسٹر گوہر خان تحریکِ انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے2 min · device voice0:00 / 1:51

— بیرسٹر گوہر خان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز (یکم دسمبر) پارٹی چیئرمین شپ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے تحت آج تحریکِ انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، تحریکِ انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی نے تصدیق کی ہے کہ بیرسٹر گوہر خان پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے چیف الیکشن کمشنر کے مطابق عمر ایوب تحریکِ انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں، یاسمین راشد تحریکِ انصاف پنجاب کی صدر جبکہ منیر احمد بلوچ تحریکِ انصاف سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

نیاز اللّٰہ نیازی کے مطابق حلیم عادل شیخ تحریکِ انصاف سندھ کے صدر جبکہ علی امین گنڈا پور تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہوئے ہیں، انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے والوں کا ایک پینل ہے جبکہ تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 تاریخ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ انصاف کے متعلق یہ حکم جاری کیا تھا کہ انتخابی نشان کو برقرار رکھنے کیلئے تحریکِ انصاف کو 20 روز کے اندر پارٹی الیکشن کا انعقاد کرنا ہو گا۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جبکہ عمران خان تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے، عمران خان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث عمران خان بطور امیدوار چیئرمین انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media