ACROSS TT

News

Pakistan named among Trump’s ‘Board of Peace’, reshaping Gaza diplomacy

Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.

گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور

EU and India seal historic trade deal after two decades of talks

After two decades of stalled talks, the European Union and India have sealed a sweeping free trade agreement designed to cut tariffs, expand market access and reshape their strategic partnership.

Tirah evacuation exposed: KP government letter contradicts claims of military-led displacement

An official KP government letter has contradicted claims that the Tirah Valley evacuation was the result of a military operation, revealing it was a voluntary civilian-led decision agreed through jirgas and prompting questions over the handling of Rs 4 billion in relief funds.

No decision on Pakistan joining Gaza stabilisation force, parliament to decide, security sources

Pakistan has ruled out any move against Palestinian interests, rejected participation in any mission to disarm Hamas, and clarified that no decision has yet been taken on joining an international stabilisation force, according to a high-level security briefing.
Newsroomپنجاب عوام کی خدمت میں لیڈ کر رہا ہے، پنجاب کو دیکھ...

پنجاب عوام کی خدمت میں لیڈ کر رہا ہے، پنجاب کو دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں، مریم نواز

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہیں، لوگ گھر بنانے کیلئے تمام عمر محنت کرتے ہیں، پنجاب ہر کام میں آگے ہے، ہمیں دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

spot_img

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہیں، اس خواہش کی شدت ان سے پوچھیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا، لوگ گھر بنانے کیلئے ساری زندگی محنت کرتے ہیں، آپ کے پاس سب نعمت ہو لیکن اپنا گھر نہ ہو تو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کو بیان کرنا مشکل ہے۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘ منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہیں، میں وہ سکیم شروع کر رہی ہوں جس کا مجھے اور صوبے کے عوام کو بہت زیادہ انتظار تھا، اس سکیم کے بارے میں مجھ سے بہت سوال کیے جاتے تھے کہ یہ کب آ رہی ہے، جس کے پاس اپنا گھر ہوتا ہے اس کو اس نعمت کی قدر کم ہوتی ہے، اس خواہش کی شدت ان سے پوچھیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا، آپ کے پاس سب نعمت ہو لیکن اپنا گھر نہ ہو تو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کو بیان کرنا مشکل ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم یہ منصوبہ شروع کرنے میں کامیاب ہوئے، امید ہے کہ اس سے آگے ہم جلدی جلدی گھر بنا کر لوگوں کو دیں گے، نواز شریف کو اس سکیم کا سب سے زیادہ انتظار تھا، اپنے دور میں انہوں نے ہاریوں کو گھر دیئے، وہ مجھ سے کہتے تھے کہ کسی کو رہنے کیلئے چھت دے دو تو اس سے بڑی خدمت کوئی نہیں، اگر اس سکیم میں شہری علاقوں میں عوام کے پاس ایک سے 5 مرلے کی زمین ہے اور دیہی علاقے میں ایک سے 10 مرلے کی زمین ہے تو 15 لاکھ تک حکومت پنجاب دے گی جس کو 7 سال کی آسان اقساط میں ادا کرنا ہو گا، پہلے 3 مہینے ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا اور پھر ہر مہینے 15 لاکھ کیلئے 14 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

چیف منسٹر پنجاب نے کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور مجھے اس بات کا احساس ہے، اگلے دو ماہ مشکل ہیں اس لیے ہم بجلی کے بلز میں ریلیف دے رہے ہیں اور پھر تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لے کر آ رہے ہیں، جن کے پاس زمین ہے اور چھت نہیں ہے وہ اس میں ایپلائی کر سکتے ہیں، اس قرضے میں بالکل بھی سود شامل نہیں ہے، اس میں کوئی سروس چارجز نہیں ، کوئی ٹیکس نہیں، کوئی خفیہ چارجز نہیں، میں نے بینک کو بھی اس میں اس لیے شامل نہیں کیا کیونکہ اس کے اپنے لوازمات ہوتے ہیں۔

محترمہ مریم نواز شریف نے بتایا ’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘ سکیم کیلئے ایک نمبر بھی دیا گیا ہے، لوگ آن لائن بھی ایپلائی کرسکتے ہیں اور 080009100 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ہر شہر کے ڈی سی آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ اگر اپنا گھر نہیں ہے اور کرایہ ادا کرتے ہیں تو اس کرایے سے کم اس سکیم کی قسط رکھوں، ہم ’’اپنا گھر اپنی چھت‘‘ کی دوسری سکیم میں دو بیڈ رومز والے گھر ابتدائی طور پر 5 سے 6 اضلاع میں شروع کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ لوگ گھر بنانے کیلئے ساری زندگی محنت کرتے ہیں، یہ سکیم اس خواہش کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے، میرا ارادہ ہے کہ اس کو 5 سالوں میں ہم پنجاب کے ہر کونے تک لے جائیں، پنجاب ہر چیز میں لیڈ کر رہا ہے، پنجاب کو دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں، میں روزانہ 16 گھنتے کام کرتی ہوں اور اسی وجہ سے سب سکیمز کو لانچ کرنے کا وقت آ گیا ہے، انشاءاللّٰه آنے والے دنوں میں آپ کو ہماری محنت رنگ لاتی دکھائی دے گی اور ہم کئی منصوبے لانچ کریں گے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: