ACROSS TT

News

شیر افضل مروت نے تحریکِ انصاف اور علیمہ خان پر مالی بےضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کر دیئے

شیر افضل مروت نے تحریکِ انصاف اور علیمہ خان پر مالی بےضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کر دیئے؛ پی ٹی آئی نے 26 نومبر کے نام پر 38 کروڑ روپے اکٹھے کیے جس کا باقاعدہ کوئی حساب نہیں، فنڈز علیمہ خان اور خدیجہ شاہ کے زیرِ انتظام تھے، وکلاء کو 1 ارب سے زائد روپے دیئے جا چکے، علیمہ خان بشریٰ بی بی کیلئے ایک دن کی مار ہیں۔

Pakistan responds to UNHRC statement, cites judicial process and detention standards

Pakistan has rejected allegations raised in a UN Human Rights Council statement, with sources saying the claims rely on politicised narratives rather than verified facts and risk prejudging matters currently before the courts.

آئی ایم ایف کا اعتراف: پاکستان کی معیشت میں بحالی، مضبوط سرپلس اور اصلاحات میں نمایاں پیش رفت

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معیشت نے توقعات سے زیادہ استحکام دکھایا ہے۔ 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، بڑھتے زرمبادلہ ذخائر، افراطِ زر پر مؤثر قابو اور جاری اصلاحات نے اقتصادی بنیادیں مضبوط کی ہیں، اگرچہ موسمیاتی خطرات اور ساختی چیلنجز برقرار ہیں۔ سیلاب سے غذائی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مگر مجموعی افراطِ زر قابو میں رہا۔آئی ایم ایف کا اعتراف: پاکستان کی معیشت میں بحالی، مضبوط سرپلس اور اصلاحات میں نمایاں پیش رفت

Pakistan’s economy rebounds as IMF praises growth, surplus and reform momentum

Pakistan’s economic recovery has gained credibility after the IMF praised stronger than expected growth, improved external balances and the country’s first current account surplus in fourteen years. The Fund notes that reserves are rising and inflation is contained, though climate risks and reform challenges persist.

General (r) Faiz Hameed sentenced to fourteen years after court martial

Pakistan’s military has sentenced former Lieutenant General Faiz Hameed to fourteen years after a far reaching court martial that examined accusations of political meddling, secrecy violations and misuse of authority, with further investigations now under way into his alleged attempts to engineer political agitation.
Newsroomتحریک انصاف کو غم کھائے جارہا ہے اگر معیشت سنبھل گئی تو...

تحریک انصاف کو غم کھائے جارہا ہے اگر معیشت سنبھل گئی تو انکو کون پوچھے گا، شہباز شریف

تحریک انصاف کو غم کھائے جارہا ہے اگر معیشت سنبھل گئی تو انکو کون پوچھے گا، 2014 دھرنوں کی صورتحال دوبارہ دہرائی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک کی ترقی کو روکنا ہے۔ سیاسی احتجاج اور دھرنوں سے ملکی معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس میں ملک کی ترقی کو روکنے والی رکاوٹوں اور حالیہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے خلاف منظم سازشیں جاری ہیں اور یہ صورتحال ملک کو ایک بار پھر 2014 کے دھرنوں کی یاد دلا رہی ہے، جب پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لیے ایسے ہی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

شہباز شریف نے خاص طور پر 2014 کے دھرنوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت چینی صدر کا دورہ ملتوی کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے سی پیک جیسے اہم منصوبے کو شروع ہونے میں سات ماہ کی تاخیر ہوئی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وہی صورتحال دہرائی جا رہی ہے، اور یہ کوششیں ملک کی جڑیں کاٹنے کے مترادف ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، اور اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی بلندیوں کو چھوا ہے، لیکن ملک دشمن عناصر یہ سب کچھ قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں احتجاج اور دھرنے جاری رہے تو غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آنے سے گریز کریں گے، جو کہ ملک کی معیشت کے لیے ایک بڑا نقصان ہوگا۔

وزیر اعظم نے چینی انجینئرز پر حالیہ حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعات پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں چین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان واقعات پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، اور اس سازش کا مقصد پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے تاکہ ملک میں افراتفری پھیلائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس صورتحال کو جلد کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: