دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل لگن کی بنیاد ہیں، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, General Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the Chief of Army Staff, General Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleدشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر3 min · device voice0:00 / 2:30

پشاور (تھرسڈے ٹائمز) — آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قومی لچک اور متاثر کن و غیر متزلزل لگن کی بنیاد ہیں، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، بر وقت اور مضبوط آپریشنز کے ذریعہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے امن کے دشمنوں کا انتھک شکار کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور خطہ میں جاری انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی پیش رفت پر جامع بریفنگ دی گئی ہے جبکہ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے دی جانے والی بےمثال قربانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قومی لچک اور متاثر کن و غیر متزلزل لگن کی بنیاد ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمہ اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کیلئے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی سپیکٹرم کو ختم کرنے کیلئے فوج کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا، آرمی چیف نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم اور اس کی سیکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بر وقت اور مضبوط آپریشنز کے ذریعہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے امن کے دشمنوں کا انتھک شکار کرے گی۔

TT Defence Desk

Defence and security news from The Thursday Times' defence desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media