Political
The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
Hamas agrees to Trump peace plan with conditions
Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.
حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی
حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے اور اس کا حکم دینے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، علی محمد خان
نو مئی کو جو غلط تھا وہ غلط تھا۔ کل رات جو ہوا وہ پاکستان کی جمہوریت کا 9 مئی تھا۔ ملکی تاریخ میں 10 ستمبر 2024 کو سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ یہ سپیکر، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر حملہ ہے۔
فیض حمید کے کورٹ مارشل پر بات نہیں رکے گی، غداری کی سزا موت ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا
بات فیض حمید کے کورٹ مارشل پر نہیں رکے گی بلکہ یہ پاکستان سے غداری کا معاملہ ہے جس کی سزا موت ہے، مراد سعید پکڑا گیا تو ارشد شریف قتل کیس منطقی انجام تک پہنچ جائے گا اور پھر عمران خان اور فیض حمید کہیں نہیں جا سکتے۔
وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا نے عمران خان کی رہائی کیلئے 2 ہفتوں کا الٹی میٹم دے دیا
عمران خان کو 2 ہفتوں میں رہا نہ کیا تو خدا کی قسم ہم خود رہا کریں گے، کوئی رکاوٹ بنا تو ہتھکڑیاں لگا کر گھسیٹوں گا، فیض حمید کیا ہمیں وراثت یا جہیز میں ملا؟ تمہارا جنرل تھا، اپنا ادارہ ٹھیک کرو ورنہ ہم ٹھیک کریں گے۔
فساد فی الارض برپا کرنے والوں اور ان کے معاونین پر زمین تنگ رہے گی، آرمی چیف
شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر زمین تنگ رہے گی، فتنہ الخوارج کا خاتمہ کریں گے، دہشتگردوں کو جہاں پائیں گے سرکوبی کریں گے، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے عناصر کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فتنہ الخوارج اور اس کے سہولتکاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
یومِ دفاع پاکستان کی قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو جتنا خراجِ عقیدت پیش کیا جائے کم ہے، فتنہ الخوارج اور اس کے سہولتکاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے، دہشتگردی کا سر کچلنے تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
Deputy PM Ishaq Dar, British FS David Lammy forge new strategic partnership in high-stakes London meeting
Deputy PM Ishaq Dar and UK Foreign Secretary David Lammy forge new strategic partnership in high-stakes meeting; Lammy congratulated Dar on Pakistan's election to the UN Security Council and reaffirmed longstanding British support for Pakistan.
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ مارشل کارروائیوں کا آغاز ہو چکا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ مارشل کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف رواں برس 32 ہزار 173 آپریشنز کیے گئے، ریاست شہریوں کے جان و مان اور ترقی کے دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف
نواز شریف کے ویژن سے ہم مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مریم نواز
نواز شریف کے ویژن سے ہم مہنگائی میں کمی لائے ہیں، آٹا اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، مہنگائی 35 فیصد سے کم ہو کر 9 اعشاریہ 6 فیصد تک آئی ہے، سرکاری سکولز کے بچوں کیلئے مفت دودھ فراہم کیا جائے گا، میں صرف لاہور کا نہیں پورے پنجاب کا سوچتی ہوں۔وزیرِ اعلٰی پنجاب، مریم نواز
پی ٹی آئی کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، خواجہ آصف
پی ٹی آئی کو وہ گود چاہیے جس میں انہوں نے پرورش پائی مگر اب پاشا و باجوہ اور فیض حمید نہیں رہے، یہ این آر او کیلئے مر رہے ہیں، واضح کر دوں کہ انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، جب تک 9 مئی کا حساب نہیں ہوتا تب تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔ خواجہ آصف
مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو مہنگائی و بجلی کے بھاری بِلز سے نجات دلائے گی، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیز نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا، مسلم لیگ (ن) عوام کو مہنگائی و بجلی کے بھاری بِلز سے نجات دلائے گی اور معیشت کی مضبوطی کیلئے جو بھی کرنا پڑا کرے گی۔
عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا، عدالتوں میں اپنی بیگناہی ثابت کریں۔ احسن اقبال
تحریکِ انصاف عمران خان کیلئے این آر او مانگ رہی ہے، واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا، ہم نے ان کی طرح امریکی کانگریس کے پاؤں نہیں دبائے اور نہ ہاؤس آف لارڈز کے سامنے ہاتھ جوڑے، یہ بھی عدالتوں میں جا کر اپنی بیگناہی ثابت کریں۔
شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم دہشتگردی کا سر کچل دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان میں 2018 کے بعد سے دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، ہم سب بلوچستان میں ہونے والے دلخراش واقعات پر غمزدہ ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم انشاءاللّٰه دہشتگردی کا سر کچل دیں گے، ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کریں گے۔