Political
The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
Hamas agrees to Trump peace plan with conditions
Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.
حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی
حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد ریاض کے اثاثے، جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم پر 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کے القادر ٹرسٹ کیس میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کے اثاثے، جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔
میں جنرل (ر) باجوہ کی باتوں میں آ گیا تھا، فوج کا کوئی قصور نہیں، عمران خان
میں 19 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ بات کرنے کیلئے تیار ہوں، میں جنرل (ر) باجوہ کی باتوں میں آ گیا تھا لیکن اس میں فوج کا کوئی قصور نہیں، آئندہ انتخابات میں 90 فیصد فوجی تحریکِ انصاف کو ووٹ دیں گے، کمزور حکومت بنانے سے بہتر ہو گا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں۔
نواز شریف کو بار بار اقتدار سے نکالا گیا مگر انہوں نے کبھی جھوٹا سائفر نہیں لہرایا، مریم نواز
نواز شریف کو بار بار اقتدار سے نکالا گیا لیکن انہوں نے کبھی جھوٹا سائفر نہیں لہرایا نہ ریاست پر حملے کیے، تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے سینے میں کئی قومی راز دفن ہیں مگر وہ کبھی انہیں زبان تک نہیں لائے۔
آٹھ فروری کو 28 مئی والوں کو ووٹ دے کر پاکستان کو نواز دیں، مریم نواز
آٹھ فروری کے الیکشن میں 28 مئی والوں کو ووٹ دے کر پاکستان کو نواز دیں، ہم 28 مئی والے لوگ پاکستان کو سنوارنے والے لوگ ہیں جبکہ 9 مئی والے لوگ پاکستان کو اجاڑنے والے لوگ ہیں۔
نواز شریف کو وزارتِ عظمٰی سے نہ ہٹایا جاتا تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، نواز شریف
کروڑوں عوام کے منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، اگر ایسا نہ ہوتا تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، میرا مشن پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
تیر میدان میں ہے لیکن شیر بلی کی طرح گھر میں چھپا بیٹھا ہے، بلاول بھٹو زرداری زرداری
الیکشن تیر اور شیر کے درمیان ہے، تیر اور جیالے میدان میں لیکن شیر بلی کی طرح گھر میں چھپا بیٹھا ہے، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کرنے والے کے پاس منشور تک نہیں، میں عوام کا حق اسلام آباد سے چھین کر لاؤں گا۔
میں نے کبھی فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی، عمران خان
حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل قمر باجوہ سے ایوانِ صدر میں دو بار مذاکرات ہوئے، جنرل باجوہ نے کہا اچھے بچے بن جاؤ دو تہائی اکثریت دلاؤں گا، پلان سی تیار ہے 8 فروری کو پتہ لگ جائے گا، میں نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔
عمران خان مستقبل میں بھی ملکی سیاست میں کہیں نظر نہیں آ رہے: معروف صحافی کا اہم ترین ادارہ سے ملاقات کے بعد دعویٰ
عمران خان مستقبل میں بھی ملکی سیاست میں نظر نہیں آ رہے، نو مئی کے مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، انتخابات بروقت ہوں گے، ادارہ غلطیوں کا ازالہ کر رہا ہے۔
شیر گھر میں چھپا ہوا ہے، گھر میں گھس کر ماروں گا، بلاول بھٹو زرداری
اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہو گا، یہ کس قسم کا شیر ہے جو گھر میں چھپا ہوا ہے، میں لاہور سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں، شیر کو گھر میں گھس کر ماروں گا، عوام میرے اور میں عوام کا ہوں۔
تحریکِ انصاف کو انتخابی نشان بَلّا نہیں ملے گا، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل منظور
تحریکِ انصاف کو انتخابات میں "بَلّا" بطور انتخابی نشان نہیں ملے گا، سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل منظور کر لی، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد
سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے جبکہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی نقول بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا
سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ عمران خان توشہ خانہ کیس اور القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔