تازہ

ہر خبر، تازہ ترین پہلے

1,541 تحریریں

بدھ 26 نومبر 2025

خبریں

عمران خان اکیلا مجرم نہیں بلکہ اسے لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، اُن کا بھی حساب ہونا چاہیے، نواز شریف

ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ پاکستان 2017 میں ترقی کی راہ پر گامزن تھا، ہمارے بعد ملک کا ستیاناس کر دیا گیا۔ عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اسے لانے والے بھی برابر شریک ہیں، اُنکا بھی حساب ہونا چاہیے۔

A file photo is shown of PML(N) chief Nawaz Sharif. — FILE/THE THURSDAYTIMES
خبریں

نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے خود تاریخ کا حصہ بن گئے، مریم نواز شریف

ضمنی الیکشن میں عوام نے نفرت، انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ موروثی سیاست کا طعنہ دینے والے خود بیویوں، بھائیوں، رشتہ داروں کو امیدوار بناتے رہے، شکست کے بعد اسے بائیکاٹ کا نتیجہ قرار دیا۔ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے خود تاریخ کا حصہ بن گئے، نواز شریف تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

A file photo is shown of incumbent Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاکستان آرمی کیلئے ملکی سالمیت، سیکیورٹی اور ہر پاکستانی کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

معرکہِ حق میں افواجِ پاکستان نے مُلک کا عالمی وقار بڑھایا، ہماری طاقت قومی وحدت ہے۔ پاکستان آرمی کیلئے ملکی سالمیت، سیکیورٹی اور ہر پاکستانی کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے۔ پاکستان اپنا اصل مقام ضرور حاصل کرے گا، دشمن کے عزائم کا ناکام بنائیں گے۔

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir. — FILE/THE THURSDAY TIMES

منگل 25 نومبر 2025

خبریں

پاکستان نے گزشتہ شب افغانستان میں کوئی کارروائی نہیں کی، پاکستان کبھی سویلینز پر حملہ نہیں کرتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے گزشتہ شب افغانستان میں کوئی کارروائی نہیں کی، پاکستان کبھی سویلینز پر حملہ نہیں کرتا۔ بیرون ممالک سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل قانونی و عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

A file photo is shown of incumbent Director-General for the ISPR, Major General Ahmed Sharif Chaudhry, addressing a press conference. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پیر 24 نومبر 2025

خبریں

پی ٹی آئی کی مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے، عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا، مریم نواز

پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا اور ہار گئی، مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔ ضمنی الیکشن ریفرینڈم تھا جو مسلم لیگ (ن) جیت گئی، الیکشن بیانیہ سے نہیں بلکہ کارکردگی سے جیتا جاتا ہے۔

A file photo is shown of incumbent Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 20 نومبر 2025

خبریں

امریکی اراکین کانگریس کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط، بھٹہ انڈسٹری کی جدت کی تعریف

امریکی کانگریس کے اراکین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ایک اہم خط میں پنجاب کی بھٹہ انڈسٹری کی جدت کو سراہتے ہوئے اسے جبری مشقت کے خاتمے، ماحولیاتی بہتری اور پاک امریکا اقتصادی تعاون کیلئے اہم قرار دیا ہے۔

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing in Lahore. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اتوار 16 نومبر 2025

خبریں

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں بھارت کو دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا۔ بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰه نے پاکستان کو سربلند کیا، فتح دلانے پر اللّٰه کے شکر گزار ہیں۔ مسلمان اللّٰه پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے۔

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 15 نومبر 2025

خبریں

بادشاہِ اردن شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ادشاہِ اردن شاہ عبداللّٰہ دوم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد، شاہ عبداللّٰہ دوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Jordan’s King Abdullah II has arrived in Islamabad on a two day visit at the invitation of Prime Minister Shehbaz Sharif, in a bid to deepen political, economic and cultural ties between Pakistan and Jordan. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعرات 13 نومبر 2025

خبریں

قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ 2025 منظور، آرمی چیف کیلئے بطور چیف آف ڈیفینس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفینس فورسز نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ آرمی چیف کی 5 سالہ مدتِ ملازمت نوٹیفکیشن کے دن سے دوبارہ شروع ہو گی۔

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ اف پاکستان کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ آئینِ پاکستان میں 27ویں ترمیم کی منظوری اور صدر کے دستخط کے بعد سامنے آیا ہے۔

Two of Pakistan’s most senior Supreme Court judges, Justice Mansoor Ali Shah and Justice Athar Minallah, have quit following the passage of the 27th Constitutional Amendment. — FILE/THE THURSDAY TIMES

بدھ 12 نومبر 2025

خبریں

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو لرزہ بر اندام نہیں کر سکتیں، اسحاق ڈار

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو لرزہ بر اندام نہیں کر سکتیں، ہر شکل اور ہر قسم کے دہشتگرد حملوں کی قطعی طور پر مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی ہمارے دور کے بڑے عالمی چیلنجز میں سے ایک ہے۔

A file photo is shown of Pakistan's deputy prime minister/foreign minister Ishaq Dar. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ہفتہ 8 نومبر 2025

خبریں

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تینوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہیں۔

Prime Minister Shehbaz Sharif joined President Ilham Aliyev and President Recep Tayyip Erdoğan in Baku to mark Azerbaijan’s Victory Day, celebrating solidarity and shared triumphs across Pakistan, Turkey and Azerbaijan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاکستان کے فوجی دستے اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے آذربائیجان کی وکٹری ڈے پریڈ میں شامل ہوں گے

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور فوجی اہلکار آذربائیجان کی وکٹری ڈے پریڈ میں 8 نومبر کو باکو میں شرکت کریں گے۔ یہ پریڈ آذربائیجان کی 44 روزہ جنگی فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے عسکری اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔

Pakistan’s military personnel and JF-17 fighter jets are set to join Azerbaijan’s Victory Day parade in Baku, highlighting their growing strategic and defence partnership. — FILE/THE THURSDAY TIMES

جمعہ 7 نومبر 2025

خبریں

افغانستان سے ہونے والے مذاکرات ناکام، افغان سرزمین سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

افغانستان سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے، افغان سرزمین سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ افغانستان زبانی یقین دہانی کرانا چاہتا تھا مگر تحریری ضمانت دینے سے گریزاں رہا۔ ان پر اب اعتبار ممکن نہیں رہا، جبکہ ثالثین نے بھی بالآخر ہاتھ کھڑے کر دیے۔

A file photo is shown of incumbent Defence Minister Khawaja Asif. — THE THURSDAY TIMES VIA REUTERS

منگل 4 نومبر 2025

خبریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملک کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کرتے ہوئے اسے ڈیجیٹل معیشت کی سمت فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے۔ گوگل کی مقامی موجودگی، ایک لاکھ ڈیویلپرز کی تربیت، گیمنگ و اسٹارٹ اپ پروگرامز اور اے آئی پر مبنی عوامی خدمات کے منصوبے پاکستان میں روزگار، سپلائی چین اور برآمدی صلاحیت کو نئی سمت دیں گے۔

A file photo is shown of Pakistan's deputy prime minister/foreign minister Ishaq Dar. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پیر 3 نومبر 2025

خبریں

افغانستان میں پاکستانی مہاجرین نہیں بلکہ مفرور دہشت گرد پناہ لیے ہوئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کے عسکری ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت افغانستان میں موجود افراد پاکستانی مہاجرین نہیں بلکہ مفرور دہشت گرد ہیں جو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی عناصر، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گٹھ جوڑ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور ان روابط کو توڑنے اور پائیدار امن بحال کرنے کے لیے متحد قومی کوششوں پر زور دیا۔

A file photo is shown of DG-ISPR Lt Gen Ahmed Sharif Chaudhry. — FILE/THE THURSDAY TIMES
خبریں

پاک بھارت جنگ کے دوران کراچی پر بھارتی حملے کی خبریں من گھڑت تھیں، بھارتی آرمی چیف

پاکستان اور بھارت مابین جنگ کے دوران کراچی پر بھارتی حملہ سے متعلق پھیلائی گئی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، معلوم نہیں کہ ایسی فیک نیوز کہاں سے آئیں، ہم ایسی گمراہ کن باتیں پھیلانے والوں کو ڈھونڈتے رہ گئے۔

Indian Army Chief General Upendra Dwivedi has dismissed fabricated claims of an attack on Karachi during the recent India-Pakistan conflict, calling the reports baseless and misleading. — FILE

اتوار 2 نومبر 2025

خبریں

افغان طالبان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

افغان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں اور داخلی عدم استحکام پر پردہ ڈالنے کیلئے بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے، پاکستان خطہ میں قیامِ امن استحکام کیلئے پُرعزم اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

A file photo is shown of incumbent Defence Minister Khawaja Asif. — THE THURSDAY TIMES VIA REUTERS

ہفتہ 1 نومبر 2025

خبریں

پاکستان میں 2007 کے بعد سمندر سے تیل اور گیس کی تلاش دوبارہ شروع، لائسنس جاری

پاکستان نے 2007 کے بعد پہلی بار آف شور تیل و گیس تلاش کے 23 بلاکس کی نیلامی مکمل کر لی ہے۔ چار مقامی کمپنیوں کے کنسورشیم کو لائسنس دیے گئے ہیں جبکہ ترکی کی کمپنی ٹی پی اے او نے بھی شراکت داری اختیار کی ہے۔ ابتدائی سرمایہ کاری 8 کروڑ ڈالر ہوگی جو کامیاب ڈرلنگ کی صورت میں ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

Pakistan has awarded 23 offshore oil exploration blocks in its first bidding round since 2007, signalling renewed momentum in its energy sector. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

بدھ 29 اکتوبر 2025

خبریں

ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کو طالبان حکومت کو ختم کرنے کے لیے اپنے اسلحے کا ایک معمولی حصہ بھی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

A file photo is shown of incumbent Defence Minister Khawaja Asif. — THE THURSDAY TIMES VIA REUTERS
خبریں

افغان طالبان سے مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

پاکستان نے افغان طالبان سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور معاونین کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔

Pakistan has vowed to take decisive action against terrorism after talks with the Afghan Taliban failed to secure assurances over cross-border militant activity. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES

منگل 28 اکتوبر 2025

خبریں

علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کی بنگلہ دیش کو کراچی بندرگاہ تک رسائی کی پیشکش

ڈھاکا میں تجدید شدہ مذاکرات کے دوران ایک تاریخی تجویز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو برآمدات کے لیے کراچی بندرگاہ استعمال کرنے کی دعوت دی ہے، جس کا مقصد علاقائی اتحادوں میں تبدیلی کے پیشِ نظر معطل پڑے معاشی روابط کی بحالی اور چین اور خلیجی ممالک تک متبادل راستے کھولنا ہے۔

Pakistan’s offer of Karachi Port access to Bangladesh signals a major attempt to reshape trade ties and assert regional economic influence. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES

پیر 27 اکتوبر 2025

خبریں

امریکہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت چاہتا ہے، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ تعاون کو انسدادِ دہشت گردی سے آگے بڑھا کر تجارت، معیشت اور علاقائی استحکام تک لے جانا امریکی ترجیحات میں شامل ہے۔

US Secretary of State Marco Rubio says Washington wants a deeper strategic relationship with Pakistan expanding cooperation beyond counterterrorism into trade, economy and regional stability. — FILE/THE WHITE HOUSE

اتوار 26 اکتوبر 2025

خبریں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم پیش رفت، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات

پاکستانی اعلیٰ عسکری قیادت کا 54 برس بعد بنگلہ دیش کا دورہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ڈھاکہ میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات۔ دفاعی، تجارتی اور علاقائی تعاون پر اہم گفتگو۔

Pakistan’s top military official meets Bangladesh’s chief adviser in Dhaka to discuss trade, investment, defence cooperation and regional security as both nations look to reset ties. — FILE

بدھ 22 اکتوبر 2025

خبریں

خوف اور دہشت پھیلانے والا نظام توڑ دیا گیا، ٹی ایل پی پر وفاقی پابندی جلد متوقع، عظمیٰ بخاری

خوف اور دہشت پھیلانے والا نظام ختم کر دیا گیا ہے، اب قانون ہاتھ میں لینا ممکن نہیں رہا۔ وفاقی حکومت کی ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد ان کے اثاثوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ یہ اقدام کسی جماعت نہیں بلکہ انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ثابت کیا کہ بہادری اور عوامی خدمت ساتھ چل سکتے ہیں۔

Punjab declares the end of a “system of fear” as Maryam Nawaz leads a bold crackdown ahead of the federal ban on TLP. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اتوار 19 اکتوبر 2025

خبریں

پاکستان اور افغانستان میں فوری سیز فائر پر اتفاق، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ مذاکرات کامیاب

پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کی باضابطہ تصدیق قطر کی وزارتِ خارجہ نے کر دی ہے۔ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں قطر اور ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

Pakistan and Afghanistan have agreed to an immediate ceasefire following successful negotiations in Doha mediated by Qatar and Türkiye. — FILE

ہفتہ 18 اکتوبر 2025

خبریں

اگر کشیدگی بڑھی تو نتائج تباہ کن ہوں گے، تمام ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ ایٹمی ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان کسی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں بلا تردد اور غیر متناسب ردِعمل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشیدگی بڑھی تو اس کے تباہ کن اثرات پورے خطے پر پڑیں گے اور ان نتائج کی ذمہ داری براہِ راست بھارت پر عائد ہوگی۔

A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
ناشر Thursday Media International thursday.media