دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو لرزہ بر اندام نہیں کر سکتیں، اسحاق ڈار

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو لرزہ بر اندام نہیں کر سکتیں، ہر شکل اور ہر قسم کے دہشتگرد حملوں کی قطعی طور پر مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی ہمارے دور کے بڑے عالمی چیلنجز میں سے ایک ہے۔

رائے دیں
A file photo is shown of Pakistan's deputy prime minister/foreign minister Ishaq Dar. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Pakistan's deputy prime minister/foreign minister Ishaq Dar. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںدہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو لرزہ بر اندام نہیں کر سکتیں، اسحاق ڈار2 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 2:13

— نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں اِس خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمارے قومی عزم کو کبھی لَرزَہ بَر اَندام نہیں کر سکتیں، ہم ہر شکل اور ہر قسم کے دہشتگرد حملوں کی قطعی طور پر مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی ہمارے دور کے بڑے عالمی چیلنجز میں سے ایک ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت میں 2 روزہ انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں واضح کرتا ہوں کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں اِس دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہمارے قومی عزم کو کبھی لَرزَہ بَر اَندام نہیں کر سکتیں۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ ایسے حملے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں مزید یقین دلاتے ہیں کہ امن و سلامتی کیلئے صرف بات چیت، سمجھ بوجھ اور تعاون ہی صحیح راستہ ہے۔ ہم نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وانا اور اسلام آباد میں دو انتہائی گھناؤنے دہشتگرد حملے دیکھے ہیں جن میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد اور وانا میں کیے گئے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر شکل اور ہر قسم کے دہشتگرد حملوں کی قطعی طور پر مذمت کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی ہمارے دور کے بڑے عالمی چیلنجز میں سے ایک ہے، پاکستان اِس خطرے کے خلاف ایک مضبوط مزاحمت کار رہا ہے جو کسی سرحد، مذہب، جنس، نسل یا قومیت کو تسلیم نہیں کرتا۔

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media