خبریں خبریں

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا، بلومبرگ

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو سی اے اے 1 سے بڑھا کر بی 3 کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل معاشی استحکام سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، بیرونی مالی خطرات میں کمی آئی، شرحِ سود میں کمی سے مالیاتی پوزیشن بہتر ہوئی، قرض ادائیگی کی استطاعت بڑھ گئی۔

Illustration showing a Moody’s plaque beside the Pakistani flag, symbolising Pakistan’s sovereign credit rating and economic outlook. — FILE/THE THURSDAY TIMES

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی ”مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ پر دستخط کر دیئے

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، جبکہ دفاعی، عسکری اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات جولائی 2026 میں پہلی مرتبہ 1.833 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔ صرف ایک ماہ میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکسٹائل شعبہ نئے مالی سال کے آغاز میں بھی پاکستان کی برآمدی معیشت کا سب سے بڑا ستون بن کر سامنے آیا۔

Pakistan's textile exports hit $1.833 billion in July, the highest monthly figure the sector has ever recorded. — FILE/THE THURSDAY TIMES

سابق افغان جنرل نے افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا

سابق افغان جنرل نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ سمیع سادات نے طالبان حکومت کے ارکان، اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے امریکا اور نیٹو سے سیاسی و مادی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔

Former Afghan general Sami Sadat has announced the launch of armed operations against the Taliban and appealed to the United States and NATO for political and material support. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 351 روپے 46 پیسے جبکہ ڈیزل 331 روپے 30 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 17 ارب امریکی ڈالرز کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا، مشیرِ خزانہ خرم شہزاد

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4722 ارب روپے (تقریباً 17 امریکی ڈالرز) کا قرض مقررہ وقت سے پہلے ادا کر دیا۔ رواں مالی سال 2900 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ ادا کیے گئے قرض میں 51 فیصد سٹیٹ بینک، 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا شامل ہے۔ مشیرِ خزانہ

Pakistan retires $17 billion in public debt early. — FILE/THE THURSDAY TIMES

امریکہ ایران ثالثی کے بعد لیبیا؛ پاکستان ایک اور سفارتی محاذ پر متحرک

پاکستان لیبیا کے مشرقی اور مغربی حریف طاقت مراکز کے درمیان خاموش ثالثی کر رہا ہے، جس میں امریکہ بھی “مکمل طور پر آگاہ اور شامل” بتایا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت اسلام آباد کے امریکہ ایران مذاکرات میں مرکزی کردار کے بعد سامنے آئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر پیچیدہ علاقائی تنازعات میں سفارتی چینل کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Army Chief Field Marshal Syed Asim Munir meets with Field Marshal Khalifa Belqasim Haftar, Commander-in-Chief of the Libyan Arab Armed Forces, during official visit to Libya. — FILE

بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کیلئے استعمال کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بنیاد ہے۔ روکسولانا زیگون

بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بنیاد ہے۔ بھارت معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر کے دوطرفہ دیرینہ تنازع کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ روسی ماہرِ بین الاقوامی امور ڈاکٹر روکسولانا زیگون

Russian geopolitical analyst warned in Islamabad that India's suspension of the Indus Waters Treaty risks turning water into a political weapon while threatening regional stability, international law and South Asia's long-term security. — FILE/THE THURSDAY TIMES

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، 29 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے دونوں جانب زمینی و فضائی کارروائیوں میں 29 خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ وزیرِ اطلاعات کے مطابق باجوڑ میں انٹیلیجنس آپریشنز کے دوران 4 جبکہ صوبہ پکتیکا، پکتیکا اور کنڑ میں کارروائیوں کے دوران 25 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

Pakistan says security forces killed 29 terrorists during Operation Ghazab-ul-Haq as intelligence based operations destroyed terrorist centres, weapons caches and militant infrastructure on both sides of the Pakistan-Afghanistan border. — FILE / THE THURSDAY TIMES