مولانا فضل الرحمٰن کی اسٹیبلشمنٹ سے محاذ آرائی: اصولی مؤقف یا اقتدار سے دوری کا شکوہ؟
عمران خان کی حکومت گِرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن آج اُنھی کا سیاسی بیانیہ، زبان، شکایات اور مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔ چار دہائیوں تک اقتدار کی میز پر جگہ پانے والے مولانا اب اقتدار کے دروازے بند ہونے پر شدید برہم دکھائی دیتے ہیں۔









