President Trump will meet NYC Mayor Zohran Mamdani at Gracie Mansion on Monday, his first visit to the mayor's own city despite months of public sparring between the two.
Turkish Foreign Minister Hakan Fidan told NTV that Ankara would have "no difficulty" meeting Saudi Arabia's military needs under the Makkah Defence Alliance, following similar commitments already made by Pakistani officials, as the pact nears full institutionalisation.
Pakistan has condemned the deadly Kohat mosque attack and called on the Afghan Taliban to dismantle terrorist sanctuaries, recruitment networks, and infrastructure operating from Afghanistan. "Condemnation must be matched by concrete action," the Ministry of Information said, demanding credible and verifiable action.
Secret meetings in Kandahar, millions of dollars in funding, weapons transfers and shared fighters: Pakistani intelligence sources detail what they describe as a network involving RAW, Afghanistan’s GDI, the BLA, TTP and AQIS, with financing and operational cooperation targeting Pakistan.
Chery has launched its all-electric hatchback in Pakistan at Rs5,554,000, with a 42.7 kWh battery, a claimed 400 km NEDC range and a home charger worth Rs100,000 included in the introductory offer.
Those who fall prey to the justice system they preside within are dismissed by the same system as the "executors" of their own suffering, writes Raza Butt
تمہارا ریپ ہوا قصور تمہارا تم آگ میں جل کر بھسم ہوئے قصور تمہارا تم برفباری میں پھنس کر مرے قصور تمہارا
موٹر وے پرخاتون اپنے بچوں کیساتھ گاڑی پر سفر کرتی ہے گاڑی کا پٹرول ختم ہوجاتا ہے خاتون بچوں کے سامنے گن پوائنٹ پرریپ کا شکار ہوجاتی ہے بات میڈیا پر آتی ہے توپہلے حکومت وقت کا سی سی پی او خاتون کو مورد الزام ٹھہرا کر وکٹم بلیمنگ کرتا ہے ہے بات یہیں ختم نہیں ہوتی حکومت وقت کا وزیراعظم بھی خاتون کیساتھ ریپ جیسے گھناونے جرم کیوجہ خاتون اور اسکے کپڑوں کو قرار دیکر وکٹم بلیمنگ کرتا ہے
ٹرین کے سفر کے دوران بوگی میں آگ بھڑک اٹھتی ہے جسکی وجہ سے ستر سے زائد لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں حکومت وقت کے وزیرریلوے سامنے آتے ہیں اور اس ٹرین کے مسافروں پر آگ کی ذمہ داری ڈال کر وکٹم بلیمنگ کرکے خود بری الذمہ ہوجاتے ہیں
2022 کا سال شروع ہوتا ہے برفباری کا نظارہ کرنے کیلئے لوگ ہر برس کیطرح مری کا رخ کرتے ہیں محکمہ موسمیات حکومت کو شدید برفباری کی پیشگی اطلاع دیکر کر ممکنہ صورتحال کیلئے تیار رہنے کا کہتا ہے
پانچ جنوری کو حکومت وقت کے وزیراطلاعات بڑے فخر سے ٹویٹر پرآکر کہتے ہیں کہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں کون کہتا ہے کہ ملکی معیشت ٹھیک نہیں اور پھر اسکے عین دو روز بعد مری کا اندوہناک سانحہ رونما ہوجاتا ہے وزیر موصوف کی ٹویٹ کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کو سیاحوں کی مری میں بـڑی تعداد میں داخلے کا علم تھا لیکن حکومت نے محکمہ موسمیات کی اطلاع کے باوجود اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا مری جانے والے راستے کھلے رکھے اور ضرورت سے کہیں زائد گاڑیوں اور لوگوں کو مری میں داخل ہونے دیا گیا
اس سب کا نتیجہ اندوہناک سانحہ اور معصوم جانوں کے ضیاع کی صورت میں سامنے آیا لیکن بجائے اسکے کہ حکومت اپنی غلطی تسلیم کرتی حسب سابق ایک مرتبہ پھر آفت کا شکار ہونیوالے لوگوں پر ذمہ داری ڈال کر وکٹم بلیمنگ کرتی ہے کہ مرنے والوں کا اپنا ہی قصورتھا
ریپ ہونے کیوجہ ریپ کا شکار ہونیوالی کا اپنا قصور ٹرین میں آگ سے مرنے والوں کا اپنا قصور اور اب برفباری میں پھنس کر مرنے والوں کا بھی اپنا قصور ہر کام اور بات میں قصورعوام کا ہے لیکن یہ جو ہر بات میں عوام کو قصوروار ٹھہراتے ہیں انکو عوام پرمسلط کرنے کا قصور بھی کیاعوام کا ہی ہے؟ اوران کو مسلط کرنے کیوجہ سے جوعوام کی شامت آئی ہوئی ہے ملک بری صورتحال سے دوچار ہے معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے غربت تو نہیں البتہ غریب کا خاتمہ ہورہا ہے اس سب پرکس وکٹم کو بلیم کرنا ہے؟
!بقول کلیم عاجز دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔