عمران خان کا 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان
عمران خان کا 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان۔ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام اور انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں رہائی کا مطالبہ۔
تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔
عمران خان کا 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان۔ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام اور انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں رہائی کا مطالبہ۔

بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں بلکہ پاکستان کی پہچان طلباء ہیں۔ مستقبل کے معمار یونیورسٹیز میں اچھے لگتے ہیں ڈی چوک پر نہیں۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے، یہ پیسہ پہلی حکومتوں کے پاس بھی تھا مگر آپ تک نہ پہنچا۔

جتنا ضروری گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ کا خاتمہ ہے، اتنا ہی ضروری پنجاب اور پاکستان سے سیاسی گند کو صاف کرنا ہے۔ مظاہروں کے پیچھے خیبرپختونخواہ کی حکومت کا ہاتھ ہے جو عوامی پیسوں کووفاق اور پنجاب پر حملے کیلئے استعمال کررہی ہے۔ ملک میں غیر ملکی دہشتگردوں کو ہتھیار دیے گئے اور انہیں ٹاسک دیا گیا کہ وہ ملک میں انتشار پھیلائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد احتجاج کے دوران کارکنان کی سینکڑوں شہادتوں کے دعووں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک صرف 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق غلط خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ اڈیالہ جیل میں بالکل ٹھیک ہیں۔

پاکستان میں مہنگائی کی شرح نومبر میں کم ہوکر 4.9 فیصد تک آگئی ہے، جو 2018 کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔ مہنگائی میں کمی مؤثر مالیاتی پالیسیوں اور سپلائی چین میں بہتری کا نتیجہ ہے جو کاروباری اداروں اور گھریلو صارفین کیلئے امید کی نئی کرن اورمعاشی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ختم کر دی ہے، جو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیش رفت کو یادگار موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی وزارتِ ایوی ایشن اور سی اے اے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

قومی سلامتی کا معاشی سیکیورٹی سے براہِ راست تعلق ہے۔ اگر ہم معاشی طور پر مضبوط ہوں گے تو ہماری نیشنل سیکیورٹی بہتر ہو جائے گی۔ ملکی استحکام کو تباہ کرنے اور انتشار پھیلانے کیلئے دارالحکومت پر چڑھائی کی گئی۔ سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ پوائنٹس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، بھاگنے کا موقع نہ ملے گا۔ ہمارے کارکنوں کو بےرحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سیدھی گولیاں چلائی گئیں، ہمارے لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔ پی ٹی آئی کیساتھ جبر و ظلم کیا گیا، ہم پُرامن جماعت ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وفد کا استقبال کیا۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

عمران خان کی اہلیہ نے سعودی عرب پر پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے کا الزام لگا دیا۔ سعودی عرب نے جنرل باجوہ کو فون کال کر کے عمران خان سے متعلق کہا ’’ہم اِس مُلک میں شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکیداروں کو لے آئے، ہمیں یہ نہیں چاہیے‘‘۔
