ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر 114000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

KSE-100 index crosses 114,000 points, signalling investor confidence and economic optimism. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

پی ٹی آئی کی قیادت میں ٹاؤٹ افراد شامل ہیں جو کمپرومائزڈ ہیں۔ فواد چودھری

پاکستانی بیلسٹک میزائل پر امریکی پابندیاں لگیں تو پی ٹی آئی کے کئی لوگوں نے خوشیاں منائیں، یہ ٹی ٹی پی کے ترجمان لگتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت میں ٹاؤٹ افراد شامل ہیں جو کمپرومائزڈ ہیں، ان کے حلیے دیکھ کر لگتا نہیں کہ پاکستانی ہیں۔

A file photo is shown of former information minister Fawad Chaudhry. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات بےبنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، اسحاق ڈار

پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات بےبنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ پاکستان کا سٹریٹجک پروگرام خودمختاری و قومی دفاع کا اہم جزو ہے جو تنازعات کو بھڑکانے کیلئے نہیں بلکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔

A file photo is shown of Deputy PM and Foreign Minister Ishaq Dar at Washington, D.C. — FILE/THE THURSDAY TIMES

عمران خان کا اتوار سے سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا اتوار سے سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان؛ سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔

A file photo is shown of the incarcerated PTI founder, Imran Khan. — FILE/THE THURSDAY TIMES

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ محفوظ، سوموار کو سنایا جائے گا

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس (القادر ٹرسٹ کرپشن کیس) کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ احتساب عدالت سوموار کو محفوظ فیصلہ سنائے گی۔ ٹرائل کی آخری سماعت 8 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہی۔

A file photo is shown of former prime minister Imran Khan (R) and former Pakistani first lady Bushra Bibi (L). — FILE/THE THURSDAY TIMES

امریکا سے عمران خان کی رہائی کیلئے پریشر آیا تو ہم اس کا مقابلہ کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ

امریکا سے عمران خان کی رہائی کیلئے پریشر آیا تو مقابلہ کریں گے۔ امریکا سے شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے بھی پریشر آتا رہا ہے۔ یہ مکافاتِ عمل ہے کہ ’ہم کوئی غلام ہیں‘ نعرے لگانے والے عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی مداخلت سے توقعات لگائی جا رہی ہیں۔

A montage is shown of incarcerated former PTI leader Imran Khan with incoming U.S. president Donald Trump at Adiala Jail. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

نو مئی کو جو کچھ ہوا اس پر میرے جیسا مفاہمتی بندہ بھی پی ٹی آئی کیلئے کچھ نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار

تحریکِ انصاف فیک نیوز پھیلانے کی ایکسپرٹ ہے، لوگ مارے گئے ہیں تو کوائف دیں۔ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، مجھ جیسا مفاہمتی بندہ بھی PTI کیلئے کچھ نہیں کر سکتا۔ آٹھ فروری کے مینڈیٹ کی بات کرنے والے پہلے 2018 الیکشن کا حساب دیں۔

A file photo is shown of Pakistan's deputy prime minister/foreign minister Ishaq Dar. — FILE/THE THURSDAY TIMES

فیض حمید کی وجہ سے ہم ہھنسے ہوئے ہیں، ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے۔ شیر افضل مروت

جنرل (ر) فیض حمید کی وجہ سے ہم پھنسے ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے پیغام دیا ہے کہ فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں، فیض حمید ہمارے لیے اتنے ہی نقصان دہ رہے ہیں جتنے جنرل باجوہ تھے۔

A file photo is shown of former ISI chief Faiz Hameed (R) and PTI MNA Sher Afzal Marwart (L). — FILE/THE THURSDAY TIMES

پی ٹی آئی صوبائیت کارڈ کھیل رہی کیونکہ انکے ڈی این اے میں آمریت کے جراثیم ہیں، خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے 12 افراد کا ذکر کیا، ابھی تک شناختی کارڈز، قبریں، ورثاء سامنے نہیں آئے۔ گنڈاپور کے گارڈز نے ورکرز پر فائرنگ کی، ویڈیو سے پتہ لگے گا گولی کس نے چلائی۔ پی ٹی آئی صوبائیت کارڈ کھیل رہی کیونکہ انکے DNA میں آمریت کے جراثیم ہیں۔

A file photo is shown of Khawaja Asif addressing Parliament on September 10, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

عمران خان سیاسی فائدے کے لیے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنا کر استعمال کرتے ہیں، ریحام خان

عمران خان نے 2014 میں سول نافرمانی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کے سامنے بجلی کا بل جلایا اور بجلی کے بل نہ دینے کا کہا، جبکہ ان کے اپنے بنی گالہ گھر میں سولر پینلز لگے ہوئے تھے۔ وہ سیاسی فائدے کے لیے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنا کر استعمال کرتے ہیں۔ دوسروں کی بیٹیوں اور بیگمات پر اعتراض کرنیوالوں کو اپنی باری آنے پر موروثیت پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔

A file photo is shown of journalist Reham Khan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
ناشر Thursday Media International thursday.media