spot_img

Columns

Columns

News

Apple unveils iPhone Duo, its first foldable iPhone

Apple has unveiled the iPhone Duo, its first-ever foldable iPhone, featuring a 7.6-inch display Apple calls the largest and most immersive iPhone screen ever. The launch, presided over by new CEO, starts at $1,999, with preorders opening October 16.

Trump did not object to UK’s Israel settlement sanctions

US President Donald Trump did not push back on British plans to sanction Israeli settlements when briefed by Prime Minister Andy Burnham, a Western official told The Times of Israel.

UK PM Burnham announces sanctions on Israeli settlements

British Prime Minister Andy Burnham announced a package of measures targeting Israeli settlements in the West Bank, including a trade ban, a formal declaration that the occupation is unlawful, and sanctions on individuals and companies profiting from settlement expansion, calling it a decisive break from years of British hesitancy.

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطین) میں اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے مقبوضہ مغربی کنارے (فلسطین) میں اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ڈنمارک، ناروے، پولینڈ، سپین اور سویڈن نے ”دو ریاستی حل“ کی حمایت میں مزید اقدامات کا عندیہ دے دیا۔ اسرائیل کی ”سفارتی تنہائی“ بڑھ رہی ہے۔ روئٹرز

Japan’s Sumitomo Corporation in talks to invest in Pakistan mining

Pakistan's Special Investment Facilitation Council has brought Japanese trading conglomerate Sumitomo Corporation into discussions about potential mining and minerals investment. Talks have begun, but no project, financial commitment, or timeline has been announced.
NewsroomNationalقاضی فائیز عیسی کو نکالنے کیلئے صدارتی ریفرنس بنایا گیا
spot_img

قاضی فائیز عیسی کو نکالنے کیلئے صدارتی ریفرنس بنایا گیا

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائیز عیسی کی اہلیہ نےقاضی فائیز عیسی کیخلاف بنائے گئے ریفرنس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پہلی مرتبہ صحافیوں طلعت حسین سلیم صافی عبدالقیوم صدیقی عمران شفقت اور وجاہت مسعود کوایک تفصیلی انٹرویودیا جس میں انہوں نے قاضی فائیز عیسی کیخلاف بنائے گئے صدارتی ریفرنس اور عدالت میں ہونیوالی کاروائی بارے کھل کر بات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سیرینہ فائیز عیسی کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو بڑی شدید تکلیف دی گئی اور اسی تکلیف کی وجہ سے آج میں یہ انٹرویو دے رہی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائیز عیسی کیخلاف جو ریفرنس بنایا گیا وہ اسلئے تھا تاکہ انکو عدلیہ سے بے دخل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ میرے شوہر قاضی فائیز عیسی اور میں نے تو اپنے اثاثے ظاہر کردے ہوئے ہیں لیکن دوسرے ججز جن میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس منیب اختر اور دوسرے ججز نے اپنے اور اپنی فیملی کے اثاثے ابھی تک ظاہر نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کیس میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ عدالتی چھٹیوں کے دوران ایک ریفرنس کی سماعت کی گئی ہو اوراسوقت کے چیف جسٹس کھوسہ نے ایسا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت کرنیوالے جسٹس عظمت سعید کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ جسٹس عظمت کی ہمدردیاں کس کے ساتھ تھیں انکو ریٹائرمنٹ کے فوری بعد عمران خان کے شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز میں لگایا گیا اور پھر انکو نیب کا ملازم ہونے کے باوجود براڈ شیٹ انکوائری کا ہیڈ لگایا گیا تھا۔

سیرینہ فائیز عیسی نے کہا کہمیرے شوہر قاضی فائیز عیسی کو پلاٹس آفر کیے گئے لیکن انہوں نے لینے سے انکار کردیا انہوں نے کہا کہ وہ انکو لینے کے اہل نہیں انکا مزید کہنا تھا کہ وزیرقانون فروغ نسیم نے وکلا کو رشوت دینے کی کوشش کی انہوں نے غیر قانونی طور پر انکم ٹیکس قانون کے سیکشن 216 میں اپنے آپکو فائدہ دینے کیلئے ترمیم کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پراپرٹی کو عمران خان کی طرح کسی آفشور کمپنی کے پیچھے نہیں چھپایا عمران خان کی بنی خالہ رہائش کی منی ٹریل کدھر ہے سیرینہ عیسی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں انکی سابقہ اہلیہ نے انکو پیسے بھیجے جو راشد خان کو بھیجے گئے وہ بھی اس بینک کے ذریعہ جسکا وجود ہی موجود نہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے ٹیکسز میں دھوکہ دہی کی ہے انہوں نے اپنی ریٹرنز میں اپنے تین بچوں کے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

سیرینہ عیسی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک غلط بیان حلفی جمع کروا کر اس وقت کے وزیراعلی پنجاب نواز شریف سے ایک کنال کا فری پلاٹ یہ کہہ کر لیا کہ انکی لاہور میں کوئی جائیداد نہیں ہے اور پھر فری ایک پلاٹ اسلام آباد میں حاصل کیا گیا۔

سیرینہ عیسی نے کہا کہ میرے خلاف ٹی وی پر وزیر قانون وزیر اطلاعات شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل کی جانب سے غلط پراپیگنڈہ کیا گیا لیکن انکے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جس کڑی آزمائش سے میں گزر کر آئی ہوں اسکے بعد مجھے قرآن پاک کی اس آیت کی گہرائی اور تاثیر کی بڑی اچھی طرح سمجھ آئی ہے کہ ایذارسانی قتل/موت سے زیادہ بری ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.