سیلیکٹڈ کے جانے کا وقت آن پہنچا ہے

تحریک عدم اعتماد اب آئیگی کیونکہ سیلیکٹڈ سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا عوام سے دھاندلی کی گئی ہم یہ تانگے مانگے کا سیلیکٹڈ نظام نہیں مانتے نہ آج مانتے ہیں نہ کل مانیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایک پاکستان سب کیلئے ہونا چاہیے پاکستان میں ایک قانون ہونا چاہیے سب کیلئے برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے امیر ہو یا غریب عورت ہو یا مرد مسلم ہو یا غیر مسلم سب کیلئے برابری کی بنیاد پر قانون ہونا چاہیے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کا مطالبہ ہمارا مطالبہ صرف ہمارا نہیں بالکہ ہر سیاسی جماعت مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان اور سب کا ہے انہوں نے کہا کہ اس وزیراعظم پر ایسا جمہوری حملہ کرینگے کہ یہ زندگی پھر نہیں بھولے گا۔

∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔