یہ حکومت نہیں بالکہ ذلت اور شرمندگی ہے، مریم نواز

ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششیں کی جارہی ہوں۔

مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ

اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے۔ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہےہوں؟

مریم نواز نے مزید لکھا کہ آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے ہزارہ برادری کو کہے تھے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اپنے سامنے رکھ کر سردی میں دھرنا دیے بیٹھے تھے اور آپ کو پکار رہے تھے! ”میں بلیک میل نہیں ہوں گا مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔