عمران خان اگر بھارت اتنا پسند ہے تو وہاں شفٹ ہوجائیں، مریم نواز

بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیے اور پاکستان کی جان چھوڑییے۔

رائے دیں
یہ تحریر سنیںعمران خان اگر بھارت اتنا پسند ہے تو وہاں شفٹ ہوجائیں، مریم نواز1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 0:54

عمران خان کے پی ٹی وی پر کیے گئے خطاب پر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیے اور پاکستان کی جان چھوڑییے۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ستائیس تحریکیں آئیں۔ کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہی کیا۔ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا — آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا۔

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media