پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے۔ تہران نے اضافی فنڈنگ و ہتھیاروں کا وعدہ کرتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کی ہدایت دی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ روئٹرز
Pakistan has moved on two fronts over the Houthi assault on Saudi Arabia this week: Defence Minister Khawaja Asif warning the Makkah Defence Pact could become operational, and Pakistan separately delivering a direct diplomatic warning to Iran, Reuters reports, urging Tehran to rein in the Houthis.
Apple has unveiled the iPhone Duo, its first-ever foldable iPhone, featuring a 7.6-inch display Apple calls the largest and most immersive iPhone screen ever. The launch, presided over by new CEO, starts at $1,999, with preorders opening October 16.
US President Donald Trump did not push back on British plans to sanction Israeli settlements when briefed by Prime Minister Andy Burnham, a Western official told The Times of Israel.
British Prime Minister Andy Burnham announced a package of measures targeting Israeli settlements in the West Bank, including a trade ban, a formal declaration that the occupation is unlawful, and sanctions on individuals and companies profiting from settlement expansion, calling it a decisive break from years of British hesitancy.
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
عمران خان کے سابق دست راست علیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان انکی طرف انگلی اٹھانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک لیں توبہتر ہوگا انکا کہنا تھا کہ عمران خان تین سو ایکٹر زمین کی بات کررہے ہیں میں انکا بتانا چاہتا ہوں کہ میرے پاس تین سو نہیں بالکہ اس سوسائـٹی میں تین ہزار ایکڑ سے زیادہ زمین موجود ہے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ جس زمین کی عمران خان بات کررہے ہیں وہ روڈا کے انڈر آئی ہے جسکو عمران خان نے بنوائی ہے اور وہ زمین اپنے من پسند ڈویلپرز کو بانٹی گئی اس میں وہ ڈویلپر شامل ہے جس کے پاس فرح گوگی دوبئی مقیم رہیں جسکے جہاز میں پھرتی رہیں اور انکے قریبی روابط کیوجہ سے انکا عمران خان کیساتھ تعلق بنا۔
علیم خان نے کہا کہ عمران خان صاحب جواب دیں کہ اگر روڈا جو آپ نے بنائی اسکے تحت آپکے پلازے آپکے شاپنگ مال آپکا گالف کلب اور گھر تو بن سکتے ہیں لیکن علیم خان کی سوسائیٹی کیوں نہیں بن سکتی۔
علیم خان نے اس موقع پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ میرے پاس میرے گھر اپنے جلسے کیلئے پیسے مانگنے آئے تھے میں آپکے گھر نہیں گیا تھا انہوں نے عمران خان کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آئیں جہاں چاہیں جس چینل پر چاہیں جتنے گھنٹے مرضی چاہیں میرے ساتھ اور جہانگیر ترین کیساتھ بیٹھ جائیں اور اگر آپ چاہتے ہیں تو پھر میں بھی منہ کھولتا ہوں اور پھر تینوں سچ بولتے ہیں۔
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے بقول میں غدار ہوں تو میں بتاتا چلوں کہ تو آپ بھی غدار ہیں میں آپ کے ساتھ آپکے گھر پر امریکی یورپین اور برطانوی سفیروں کو ملتا رہا ہوں اگر میں غدار ہوا تو پھر اسکے ساتھ آپ بھی غدار ہیں جو انکو ملتے رہے ہیں۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔