spot_img

Columns

Columns

News

تحریکِ انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، تحریکِ انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں ہے، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے۔

اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی، مریم نواز شریف

اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں اور اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ میری ذمہ داری اور میرا فرض ہے۔ اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی۔ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ

ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضوں، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کارڈ استعمال نہ کریں۔

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا۔ گوادر ایئر پورٹ ترقی و خوشحالی میں سنگِ میل ہے، چین جیسے دوست کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان قربانیوں کی جتنی بھی تعظیم کی جائے کم ہے۔

Donald Trump vows a “Golden Era” with sweeping national reforms

Donald Trump, sworn in as 47th President, launches a "golden era" with bold policies on borders, energy, and economic sovereignty.
Newsroomکرسی کیا کھسکی عمران خان کا دماغ ہی کھسک گیا
spot_img

کرسی کیا کھسکی عمران خان کا دماغ ہی کھسک گیا

جانے کی نہیں جتنی تکلیف اسکو شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی ہے۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اٹک میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو عید کیساتھ دوسری مبارکباد بھی دی ہے انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عید مبارک کیساتھ ساتھ دوسری مبارکباد کہ آپکی جان عمران خان جیس نحوست سے چھوٹ گئی ہے اللہ تعالی نے اس نحوست جو آپکا آٹا روٹی چینی بجلی سکون ترقی سب کھا گئی اس سے چھڑوا دی ہے۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سن لو الیکشن کمشنر استعفی نہیں دیگا تمہیں اپنی فارن فنڈنگ چوری کا حساب دیناپڑیگا جس چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے خود لگایا جسکی تعریفیں کرتے زمین و آسمان کے قلابے ملاتے نہیں تھکتا تھا اب جب چوری پکڑی گئی ہےتو کہتا ہے وہ استعفی دے۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان نے مسجد نبوی جیسی پاک ترین جگہ جہاں اونچی آواز کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے لیکن یہ عمران خان سیاسی دشمنی میں اتنا آگے نکل گیا ہے کہ اس نے اس پاک جگہ پر شہباز شریف کے خلاف نعرے لگوائے مریم اورنگزیب کو گالی نکلوائی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو روٹی بجلی اور ترقی عمران خان نے آپ سے چھینی تھی مریم نواز آپ سے وعدہ کرتی ہے کہ وہ ترقی شہباز شریف اور مریم نواز آپکو واپس دلوا کر رہینگے انہوں نے مزید کہا کہ جب اس فتنہ خان کو پتہ چل گیا کہ اسکی حکومت ہی نہیں بالکہ سیاست بھی ختم ہونے جارہی ہے تو یہ فتنہ خان ایک اور فتنہ ڈھونڈ کر لایا ہے کہ لانگ مارچ کرو۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان نے واپس جاتے ہوئے وزیراعظم ہاوس کی 15 کروڑ کی بی ایم ڈبلیو اپنے ساتھ لے گیا اور پھر جب گاڑی میں خرابی ہوئی تو فون کرکے کہتا ہے مجھے دوسری گاڑی بھیج دو یہ خراب ہوگئی ہے جب اسکو نہ دی گئی تو اسی مرمت پر ڈھائی لاکھ کا خرچہ وزیراعظم ہاوس بھجوا دیا انکا کہنا تھا کہ تاریخ میں دو وزرائے اعظم نے جاتے ہوئے گاڑی نہیں لی ان میں ایک نواز شریف اور دوسرے شاہد خاقان عباسی ہیں جبکہ دوسروں کو باتیں کرنیوالا عمران خان جاتے ہوئے 15 کروڑ کی بی ایم ڈبلیو ساتھ لے گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں غلط طریقہ سے کروڑوں اربوں روپیہ بنائے عمران خان غلط طریقہ سے باہر سے پیسہ لائے عمران خان اور کہتا ہے استعفی الیکشن کمیشن آف پاکستان دے مریم نواز نے اس موقع پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سن لو الیکشن کمشنر استعفی نہیں دیگا تمہیں اپنی فارن فنڈنگ چوری کا حساب دیناپڑیگا جس چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے خود لگایا جسکی تعریفیں کرتے زمین و آسمان کے قلابے ملاتے نہیں تھکتا تھا اب جب چوری پکڑی گئی ہےتو کہتا ہے وہ استعفی دے۔

اس موقع پر مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کو اتنا دکھ اپنی کرسی جانے کا نہیں او اتنی تکلیف اپنی حکومت جانے کی نہیں جتنی تکلیف اسکو شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی ہے اور عمران خان کو پیغام ہے اس تکلیف اور دکھ کی عادت اب ڈال لو کیونکہ اب ان شا اللہ آنیوالا دور نواز شریف شہباز شریف اور ن لیگ کا ہے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو تکلیف یہ ہے کہ اتنے بڑے بڑے غبن اور گھپلے کرکے گیا ہے اور جانتا ہے کہ آنیوالے دنوں میں شہباز شریف اسکی نااہلی نالائقی اور چوریوں کی داستانیں عوام کے سامنے لائیگا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی نیچے سے کرسی کھسکی ہے اور اوپر سے دماغ کھسک گیا ہے اسکو کرسی جانے کا اتنا سخت غم لگا ہے کہ دماغی توازن ہی کھو بیٹھا ہے روز ایک نئی کہانی سنانے آجاتا ہے اب عمران خان لانگ مارچ نہیں بالکہ گوگی بچاو مارچ کرنے کیلئے لوگوں کو اکسا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کا کھرا سیدھا بنی گالہ کو جاتا ہے علیمہ باجی کتنی بدنصیب بہن ہے جسکو بچانے کیلئے عمران خان نے کبھی بیان نہیں دیا لیکن فرح گوگی کا ترجمان بن کر عمران خان ٹی وی پر آکر اسکی صفائیاں دیتا پھرتا ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: