Columns

Columns

News

نواز شریف کی خدمات نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا، مریم نواز شریف

نواز شریف نے 9 سالوں میں پاکستان کی اتنی خدمت کی ہے کہ اگر انہیں نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا، آپ سب پاکستان بنانے والی جماعت کے وارث ہیں۔

کینیڈا میں سکھ راہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے، ہماری سرزمین پر ہمارے شہری کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کے خلاف اور ناقابلِ قبول ہے۔ کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو بھی ملک سے نکال دیا ہے۔

ہم انتقام کی خواہش نہیں رکھتے لیکن مجرموں کو چھوڑ دینا بہت بڑا ظلم ہو گا، نواز شریف

کروڑوں عوام کے وزیراعظم کو چار ججز نے گھر بھیج دیا، اس کے پیچھے جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید تھے، آلہ کار ثاقب نثار اور آصف کھوسہ تھے، ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہو گا۔ نواز شریف کا پارٹی اجلاس سے خطاب

آئین آزادیِ عدلیہ سے نہیں، اللّٰه کے بابرکت نام سے شروع ہوتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

میں نے حلف اٹھایا ہوا ہے، میں آئین و قانون کے تابع ہوں، میں اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کروں گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ میں ججمنٹس کو دیکھوں لیکن آئین کو چھوڑ دوں، ملک میں مارشل لاء بھی لگے اور اس وقت کے فیصلے بھی موجود ہیں مگر میں ان کے تابع نہیں ہوں، یہاں طویل بحث کی جا رہی ہے اور دوسری جانب 57 ہزار مقدمات زیرِ التواء ہیں، ہمارا وقت بہت قیمتی ہے۔

امید ہے کہ اب عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی، مریم نواز

لاہور—پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سینیئر...
Newsroomٹرمپ کے گھر چھاپہ کی طرز پر بنی گالہ پر بھی چھاپہ...

ٹرمپ کے گھر چھاپہ کی طرز پر بنی گالہ پر بھی چھاپہ مار کر سائفر برآمد کیا جائے، مریم نواز

جن لوگوں نے عمران خان کے کہنے پر ایبسلیوٹلی ناٹ کے اسٹیکرز لگائے ہوئے تھے انہیں اب عمران خان سے پوچھنا چاہیے اب ان اسٹیکرز کا کیا کرنا ہے

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنماوں وزیرخزانہ اسحاق, وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اوردیگر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جو جھوٹ پر جھوٹ بولتا ہے اسکا جھوٹا چہرہ عوام کے سامنے لانا ہے اگر اسکے جھوٹ گنوانے لگوں تو صبح ہوجائے لیکن اسکے جھوٹ ختم نہیں ہونگے آج دعوے کیساتھ کہتی ہوں مسلم لیگ ن کی جتنی مرضی آڈیوز سامنے آجائیں ان میں کبھی آپکو ملک کے خلاف نہ کوئی چیز ہے نہ ملے گی

مریم نواز نے کہا کہ سازش ضرور ہوئی لیکن وہ سازش کسی اور نے نہیں کی بالکہ اس سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے وہی فتنہ جوجو جاتے جاتے دو ہزار منرل واٹر کی بوتلیں نہیں چھوڑ کر گیا وہ ویسے ہی سائفر کی کاپی بھی جاتے جاتے اٹھا کر لے گیا

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شیطانی ذہن کی اختراع دیکھیں اب کہتا ہے سائفر ہے تو سہی اور یہی عمران خان کہتا ہے عوام کو تو بیوقوف ہے انکو کیا پتہ چلے گا اس نے پاکستانی عوام کی اجتماعی فہم وفراست کی تذلیل کی ہے اس پر اسے پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے وہ سازش جو کبھی تھی ہی نہیں لیکن اس جھوٹے سازشی ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کے سفارتی تعلقات کو پوری دنیا میں کھیل تماشا بنا دیا اس کو یہ بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عمران نیازی کا کہنا کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے اس میں انکی پچیس برس کی سیاست چھپی ہے یہ کبھی جنرل پاشا کبھی جنرل ظہیر الاسلام کے ساتھ کبھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر آر ٹی ایس بٹھا کر کھیلنا ہے اور کبھی معیشت کیساتھ کھیلنا ہے اس نے پاکستان کو اوول سٹیڈیم سمجھ رکھا ہے

رہنما مسلم لیگ مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ یہ آڈیوز صرف ایک سازش نہیں بالکہ اس فتنہ کیخلاف پوری فرد جرم ہے جو شخص پاکستان میں فتنہ فساد انتشار پیدا کرنے کیلئے پاکستان کو ڈی سٹیبلائز کرنے کیلئے بیرون ملک قوتوں سے ڈالرز لیتا ہو اس نے اس سے صرف کچن نہیں چلایا اس پیسے سے اس نے پاکستان میں انارکی پیدا کی ہے یہ ایک شیطانی ذہن کا مالک ہے جسکے ہاتھوں پاکستان چار برس یرغمال بنی رہی اور یہ فتنہ پاکستان کے سیاہ و سفید کا چار برس مالک رہا جس سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچا کسی نے اس چیز کا کبھی اندازہ کیا ہے

نائب صدر مسلم لیگ ن کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے ذہنوں میں جھوٹ نفرت سازش بھر رہا ہے کہتا ہے ہم غلام نہیں ہمیں آزادی چاہیے اور پھر پیچھے کہتا ہے نام نہ لینا اور خود نام لے دیا اور اسی امریکہ کی پچیس ہزار ڈالرز پرلابنگ فرم ہائیر کی تاکہ امریکہ سے اسکے اپنے تعلقات بہتر بنوائے جاسکیں

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کئی وزرائے اعظم آئے لیکن آج تک غداری کا لیبل کسی وزیراعظم کے ماتھے پر نہیں لگا لیکن غداری اور بدنامی کا داغ عمران خان کے چہرے پر لگا ہے وہ بے عزتی کسی اور وزیراعظم کے حصے میں نہیں آئی

مریم نواز نے عمران خان کے فالوورز کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کے کہنے پر ایبسلیوٹلی ناٹ کے اسٹیکرز لگائے ہوئے تھے انہیں اب عمران خان سے پوچھنا چاہیے اب ان اسٹیکرز کا کیا کرنا ہے

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ جیسے امریکی سابق صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپا مار کر امریکنز نے اسکے گھر سے سکیرٹ کاؔغذات برآمد کیے تھے اسی طرح بنی گالہ پر بھی رانا صاحب چھاپا مارا جانا چاہیے تاکہ پتہ چلے وہ سائفر کی کاپی اصل خط اور اصل منٹس کدھر گئے

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور حکومت کی اجتماعی دانش کو جھنجھوڑنے کا وقت ہے کہ خدارا اس سے پہلے کہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ جائیں خدارا ہوش کے ناخن لیں اسکا اصل چہرہ عوام کو دکھائیں اور اسکو کیفر کردار تک پہنچائیں

ایک سوال کے جواب میں کہ عمران خان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا تو مریم نواز نے رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس بات کا جواب دیں میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  مریم نواز صاحبہ کا اعتراض بالکل درست ہے لیکن یہ بات ملحوظ خاطر رکھی جائے یہ ن لیگ کی نہیں بالکہ اتحادی حکومت ہے سب کو ساتھ لیکر چلنا پڑتا ہے انکا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرلیا ہے اس معاملے کوبھی اٹھایا جائیگا امید ہے وہاں بحث کے بعد پارلیمنٹ اسکے خلاف آرٹیکل چھے کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرے گی اور اسکے بعد یہ آدمی اپنے انجام کو پہنچے گا

آڈیوز لیک پر ہیکر کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے یہ کوئی ہیکر نہیں ہے  یہ سب کچھ عمران خان اور اسکے کوچ کی کارستانی ہے

اپنی اور وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو میری عوام میں سٹیٹمنٹ ہوتی ہیں وہی اجلاسوں میں ہوتی ہیں جب قیمتیں بڑھائی گئیں تو میں اسکے ساتھ کھڑی نہیں تھی  میں نے شہباز شریف صاحب کے سامنے اسکی مخالفت کی اور آڈیو میں بھی وہی بات تھی اپنی ٹویٹ میں بھی وہی کچھ کہا میٹنگز میں عوام کیلئے میں بہت سخت باتیں کرجاتی ہوں

اپنے اور میاں نواز شریف کے کیسز بارے بات کرتے ہوئے ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ جب سے ہمارا کیس پچھلے پانچ چھے برس سے چل رہا ہے ہمارے اوپر سختی بھی آئی مشکلات بھی آئین ناقابل تلافی نقصان بھی ہوئے لیکن اس پورے چھے برس میں سازشیوں کے چہرے عوام کے سامنے آئے اور اس نے دیکھے شاید یہ بھی قدرت کا ان سازشیوں کو ایکسپوز کرنے کا اپنا طریقہ ہے

مریم نواز نے مزید کہا کہ مریم نواز کبھی عوام کے بھلائی کے منصبوں کی مخالفت میں کھڑی نہیں ہوگی بھلے اس میں مجھے جتنا مرضی سیاسی نقصان اٹھانا پڑے

میاں نواز شریف کی واپسی بارے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب آگئے ہیں اب میاں نواز شریف بھی بہت جلد واپس آکر اپنی جماعت کو اور ملک کو بھی سنبھالیں گے

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.