spot_img

Columns

Columns

News

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر پنجاب کے عوام کا اعتماد کا اظہار، سروے رپورٹ

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر 60 فیصد شہریوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عوامی رائے کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے کی ترقی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں مریم نواز کی کارکردگی کو زیادہ مؤثر اور بہتر قرار دیا گیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کا فلسطینیوں کو مشرقی افریقہ منتقل کرکے غزہ کو سیاحتی تفریحی مقام بنانے کا منصوبہ، جریدہ فنانشل ٹائمز

امریکہ اور اسرائیل کا جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکال کر انہیں مشرقی افریقی ممالک میں بسانے کا منصوبہ۔ اس کا مقصد غزہ کو ایک ساحلی تفریحی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا ہے۔

Australian PM Albanese pledges firm action against Islamophobia

Australian Prime Minister Anthony Albanese strongly condemns Islamophobia, committing Australia to robust legal measures to safeguard Muslims and uphold national diversity.

آسٹریلوی وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کا عزم

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کا عالمی یوم انسدادِ اسلاموفوبیا پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور تعصب کو مکمل طور پر مسترد کرنے اور آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف پوری قانونی قوت سے مقابلہ کرنے کا بھرپور عزم۔

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی سپانسر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

جعفر ایکسپریس حملہ بھارتی پالیسی کا تسلسل ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی سپانسر ہے، بھارتی میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعہ پروپیگنڈا کرتا رہا اور حملے کو کارنامے کے طور پر پیش کیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے
Newsroom فوج پر غداری کے الزامات لگانے والے رات کی تاریکی میں پردوں...
spot_img

 فوج پر غداری کے الزامات لگانے والے رات کی تاریکی میں پردوں کے پچھے کیوں چھپ چھپ کرسپہ سالارسے ملتے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مخصوص جھوٹا بیانیہ بنا کر لوگوں کو گمراہ کیا گیا اداروں پر اور اسکی لیڈر شپ یہاں تک کی آرمی چیف پر بھی بے جا الزام تراشی کی گئی معاشرے میں تقسیم اور غیر معمولی اضطراب پیدا کرنے کی کوشش کی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے 11مارچ کو کامرہ میں عمران خان سے خود سائفر کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں لیکن حیران کن طور پر جب ایک جلسہ مین کاغذ کا ٹکڑا لہرا ایک بیانیہ دینے کی کوشش کی گئیسائفر کے حوالے سے حقائق منظر عام پر آنے سے کھوکھلی من گھڑت کہانی بے نقاب ہوچکی ہے کہ کس طرح پاکستانی سفیر کی رائے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا آئی ایس آئی نے صاف بتادیا تھا کہ حکومت کیخلاف کسی قسم کی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے

انکا کہنا تھا کہ پاکستانی اداروں بالخصوص فوج کی لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا ارشد شریف اور دیگر کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ایک مخصوص بیانیہ فیڈ کیا گیا ذہن سازی کے ذریعہ قوم اور افواج پاکستان میں سپاہ اور لیڈرشپ میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ فوج کیخلاف میڈیا ٹرائل میں اے آر وائی چینل نے بالخصوص پاکستان آرمی اور لیڈرشپ کے حوالے سے ایک جھوٹے اور سازشی بیانیے کو فروغ دینے میں ایک سپن ڈاکٹر کا کردار ادا کیا اور ایجنڈا سیٹنگ کے ذریعہ فوج کے خلاف ایک مخصوص بیانیہ کو پروان چڑھایا انہوں نے مزید کہا کہ فوج سے ایک سیاسی مداخلت کی توقع کی گئی جو آئین پاکستان کیخلاف ہے

انکا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے ملک سے باہر جانے کی ٹکٹ اے آر وائے کے کہنے پر بک ہوئی ارشد شریف پختونخواہ حکومت کے پروٹوکول میں پشاور ائیرپورٹ گئے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے سٹاف نے ائیرپورٹ کے تمام کاونٹر پر معاونت کی اور انہیں جہاز تک پہنچایا گیا انکو روکنے کی حکومت کی جانب سے کوئی کوشش نہیں کی گئی

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ میر جعفر میر صادق کہنا غدار کہنانیوٹرل اسلئے کہا جارہا ہے کیونکہ فوج نے غیر آئینی غیر قانونی کام کرنے سے انکار کردیا تھا ہم اس نتیجہ پر پہنچ گئے تھے کہ ہم اپنے کردار کو آئینی حدود تک محدود کرلیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپکا سپہ سالار غدار ہے میر جعفر ہے تو پھر ان سے پس پردہ کیوں ملتے ہیں رات کی خاموشی میں بند دروازوں کے پیچھے ہمیں کیوں ملتے ہیں اپنی غیر آئینی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دن کی روشنی میں اسی بندے کو غدار کہتے ہیں

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری اپنے وقت پر ہوگی اور آئینی طریقہ کار سے ہوگی اس میں کسی کو کوئی شک نہیں رہنا چاہیے

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اور اسکی تاریخ ہے اور اسی وجہ سے ہم پر آج بھی ہم پر انگلیاں اٹھتی ہیں جس کا قرض ہم آج ادا کررہے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضع طور پر کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کو ڈی سٹیبلائز کرنے کی نہ کوشش کرنے دینگے اور نہ ہی اسکی اجازت دی جائیگی ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ اگر حکومت آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو بلاتی ہے تو فوج حکومت کی مدد کیلئے آئیگی

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: