پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار آل راونڈ پرفارمنس دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے سیمی فائنل میں 8 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف بیسویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا پاکستان کی جانب سے سے کپتان بابر اعظم نے 53 جبکہ وکٹ کیپر اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کیے
اس سے قبل پاکستان کی باولنگ نے نیوزی لینڈ ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑی آوٹ کیے



