ACROSS TT

News

نو مئی کو جو کچھ ہوا اس پر میرے جیسا مفاہمتی بندہ بھی پی ٹی آئی کیلئے کچھ نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار

تحریکِ انصاف فیک نیوز پھیلانے کی ایکسپرٹ ہے، لوگ مارے گئے ہیں تو کوائف دیں۔ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، مجھ جیسا مفاہمتی بندہ بھی PTI کیلئے کچھ نہیں کر سکتا۔ آٹھ فروری کے مینڈیٹ کی بات کرنے والے پہلے 2018 الیکشن کا حساب دیں۔

السعودية تستضيف كأس العالم 2034: إنجاز رياضي تاريخي

المملكة العربية السعودية تحقق إنجازًا تاريخيًا في مجال كرة القدم، الرياضة الأكثر شعبية عالميًا، بفوزها بشرف استضافة كأس العالم 2034۔

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کر لی

سعودی عرب کیلئے دنیا کے مقبول ترین کھیل ’’فٹبال‘‘ کے میدان میں تاریخی سنگِ میل، فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی جیت لی۔

Pakistani forces neutralise militants in Waziristan clash

Pakistani security forces neutralised seven militants in North Waziristan, highlighting their fight against terrorism, while a soldier’s sacrifice reinforces national resolve.

Pakistan unveils gemstone hub to boost exports

Pakistan is launching a Gem and Jewellery City to boost gemstone exports, attract foreign investment, and transform its mining sector into a global player.
Newsroomجس نے تین سو ڈیم بنانے تھے وہ پوری قوم کو ڈیم...

جس نے تین سو ڈیم بنانے تھے وہ پوری قوم کو ڈیم فول بنا کر چلتا بنا، مریم نواز

آج اسے کوئی سازش کیلئے حکومت گرانے کیلئے اقتدار کیلئے اسلام آباد بلائے تو یہ دوڑا دوڑا جائیگا لیکن جب عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھا دیتا ہے

spot_img

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں گلی گلی گھر گھر جاکر اپنا پیغام عوام تک پہنچائیں گی انہوں نے یہ بات ایبٹ آباد میں مسلم ن کے تنظیمی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا خیبر پختونخواہ سمیت پاکستان کے جتنے بھی قابل ذکر منصوبے ہیں چاہے موٹر ویز ہوں، میٹرو بس ہو، اورنج لائن ہو، سی پیک ہو، ایٹمی دھماکہ ہو، ہسپتال ہوں، گوادر بندرگاہ ہو اور اس سمیت کئی منصوبے ہر ایک پر نواز شریف کا نام لکھا نظر آتا ہے اس وقت خیبرپختونخواہ کو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں بالکہ نواز شریف کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے وہ جو بلین ٹری سونامی کا شور ڈالا ہوا تھا کیا ان درختوں نے سلیمانی ٹوپیاں پہن لی ہیں نظر ہی نہیں آتے کدھر گئے ہیں الٹا انکے لوگ جنگلوں کے جنگل کاٹ کر بیچ کر کھا گئے وہ جو کہتا تھا تین سو ڈیم بناونگا وہ پورے پاکستان کو ڈیم فول بنا کر چلتا بنا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے فنڈز جو یہاں کی عوام کی ترقی و تعمیر پر خرچ ہونے تھے وہ زمان پارک کی تعمیر اور اسکو بلٹ پروف بنانے پر خرچ ہوگئے جو پیسہ پختونخواہ کی عوام کی حفاظت پر خرچ ہونا تھا وہ عمران خان کی حفاظت پر خرچ ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر موازنہ کرنا ہے تو شہباز شریف کے پنجاب کے دس برس اور عمران خان کے پختونخواہ کے دس برس کا موازنہ ہوگا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا بات صرف نیت کی ہے نہ انکی نیت صاف ہے نہ انکا دامن صاف ہے پختونخواہ کو فنڈز کی کمی نہیں بالکہ کمی لیڈرشپ کی ہے اس لیڈرشپ کی جس کے دل میں عوام کا درد ہے جو بارہ بجے دفتر آئے اور چار بجے بنی گالہ جاکر غائب ہوجائے اسے عوام سے کیا سروکارہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں نواز شریف کیساتھ زیادتی ہوئی انہیں غیر آئینی طریقہ سے نکالا گیا لیکن یہ بھی بتائیں نواز شریف کو نکالنے والے گروہ کا سرغنہ وہی ہے جو انکی اپنی جماعت کا سربراہ ہے جس کا نام عمران خان ہے جس گروہ کے ساتھ مل کر نواز شریف کو نکالنے کی واردات کی گئی اس گروہ کا سرغنہ عمران خان ہے صرف اعتراف جرم کافی نہیں اپنے لیے اب سزا بھی تجویز کرو اور قوم کو بتاو کون کون اس میں شامل تھا اور اب قوم کو بتانا پڑیگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو اس دنیا میں سرخرو کررہے ہیں نواز شریف کے حق میں گواہی انکے بدترین مخالفین دے رہے ہیں انکے حق میں ججز بول اٹھے اور انکے حق میں میڈیا بھی بول رہا ہے کہ ہمیں سکھایا جاتا تھا انکے خلاف بولو اور لکھو اب سب بولیں گے نواز شریف کیساتھ زیادتی کی گئی سب بول رہے ہیں اور جو رہ گئے ہیں وہ بھی ان شا اللہ بولیں گے کہ نواز شریف کیساتھ زیادتی کی گئی زیادتی نواز شریف کیساتھ ہی نہیں ہوئی وہ تو سہہ گیا اسکا ذاتی اور خاندانی نقصان ہوا لیکن اصل نقصان قوم اور پاکستان کا ہوا جو اب بھی بھگت رہے ہیں۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بندر نے پورے جنگل میں آگ لگا دی تو شیر کو بلایا گیا کہ آو آگ بجھاو وہ ایک جگہ آگ بجھاے تو دوسری جگہ والے کہیں یہاں آگ بجھاو پھر تیسری جگہ والے شور ڈال دیں آگ بجھانے والے سے تو سب پوچھ رہے ہیں لیکن جس بندر نے آگ لگائی اس سے بھی تو پوچھو پورے ملک میں کیوں آگ لگائی۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہ کہ جن برے حالات میں آج ہم ہیں اسکی وجہ صرف نالائقی نااہلی اور بے حسی ہی نہیں بالکہ اسکی بنیادی وجہ ایک ذہنی مریض کے ہاتھوں بائیس کروڑ عوام کے ملک کی باگ دوڑ پکڑانا تھا اور پھر وہی کچھ ہونا تھا جو اس نے کیا۔

عمران خان کی ٹانگ کے پلستربارے مریم نواز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلاسٹر ٹانگ پر لگا کر جلسہ کرنے پہنچ جاتا ہے لیکن عدالت بلاتی ہے تو ٹانگ کا پلاسٹر یاد آجاتا ہے اسکو پلاسٹر عدالت جانے سے نہیں روکتا اسکو اصل میں جو جرائم کیے ہوئے ہیں وہ عدالت جانے سے روکتے ہیں آج اسے کوئی سازش کیلئے حکومت گرانے کیلئے اقتدار کیلئے اسلام آباد بلائے تو یہ دوڑا دوڑا جائیگا لیکن جب عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھا دیتا ہے۔

عمران خان کی جیل بھرو تحریک بارے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہتے ہیں کارکن پہلے گرفتاری دیں کیوں بھئی کارکن کیوں گرفتار ہوں جیبیں آپ نے بھری ہیں کارکنان نے نہیں بھریں پہلے گرفتاری آپکی بیگم صاحبہ کی ہونی چاہیے جنہوں نے ہیروں کی انگوٹھیاں لی ہوئی ہیں زمینوں کے بدلے فائلوں پر دستخط آپ نے کیے ہوئے ہیں گرفتاری آپکی ہونے چاہیے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان اور اسکے حواریوں کو دیوار پر لکھا ہوا اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے کیونکہ جرائم سے انکے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں اسلئے انکا چیخنا رونا پیٹنا شروع ہوا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر پاکستان کو مسائل مشکلات کے بھنور سے کوئی نکال سکتا ہے پاکستان میں ترقی لا سکتا تو وہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہے جب چار برس لگا کر گھر توڑ دیا جائے تو پہلے اسکی مرمت ہوتی ہے تعمیر ہوتی ہے پھر اسکو سجایا سنوارا جاتا ہے اور ان شااللہ کرینگے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: