Columns

News

اصل ایبسیلیوٹلی ناٹ نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے کیا، مریم نواز

قیادت کا فرق دیکھنا ہے تو 28 مئی 1998 کو دیکھو اور پھر 9 مئی 2023 کو دیکھو، فرق سمجھ آ جائے گا۔

تحریکِ انصاف کی فائرنگ اور ریپ کی خطرناک سازش بے نقاب، رانا ثناء اللّٰہ

تحریکِ انصاف نے آج رات کیلئے انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی پلاننگ کی تھی تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے مگر ایجنسیوں کی بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔

عمران خان 9 مئی کے حملوں کا سرغنہ ہے، اس کا کھیل اب ختم ہو چکا، مریم نواز شریف

9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی اور اس سب کے پیچھے ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ اور توشہ خانہ چور عمران خان تھا۔ پاکستان کے بدترین دشمن بھی پاکستان پر ایسے حملے نہیں کر سکے جو عمران خان نے 9 مئی کو کروائے، جو پاکستان کے بدترین دشمن نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دکھایا۔

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری: گولی کا زخم موجود نہیں، شراب اور کوکین کے استعمال کا انکشاف

عمران خان کا یورین ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق شراب اور کوکین کے وافر مقدار میں استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ذہنی حالت بھی نارمل انسان جیسی نہیں اور اسی لیے ان کی حرکات و سکنات میڈیکلی طور پر ایک فٹ انسان جیسی نہیں ہیں۔

چین پاکستان کو 2.4 بلین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرنے جا رہا ہے، رپورٹ

چین نے جون میں قرضوں کی دو اہم ادائیگیوں کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کی کل مالیت 2.3 بلین ڈالر ہے، توقع ہے کہ 1.3 بلین ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور چین کی جانب سے 1 بلین ڈالر کے قرض سے پاکستان کو فوری طور پر ڈیفالٹ سے بچنے میں مدد ملے گی۔
Newsroomیہ پاکستان کی عدلیہ ہےکوئی جوائے لینڈ نہیں جہاں اپنی بیگمات، بچوں...

یہ پاکستان کی عدلیہ ہےکوئی جوائے لینڈ نہیں جہاں اپنی بیگمات، بچوں کی انٹرٹینمنٹ کیلئے فیصلے کرتے رہو، مریم نواز

عمران خان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے کہ یہ پاکستان ہے، یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، یہ آپ کا کوئی جوائے لینڈ نہیں جہاں اپنی بیگمات اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ کیلئے فیصلے کرتے رہو۔

spot_img

مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے قصور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار اور عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم آپس میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مریم بڑی باتیں کرتی ہے، اسے ٹھوکنے کا انتظام کرو۔ ان کو جو آئینہ دکھائے اسے کہتے ہیں ٹھوک دو اور ثاقب نثار کہتا ہے مریم کے خلاف کوئی دھماکہ کرو تو مجھے بتا دینا۔ میرے خلاف جتنے مرضی بھانبھڑ مچانے ہیں مچا لو، میں ان بھانبھڑوں سے نہیں ڈرتی، میں پانچ برس تک ان بھانبھڑوں سے گزر کر اور ان سے جل کر آئی ہوں۔ اگر میرے لوگوں پر کوئی تکلیف آئی تو ان کی بہن مریم سب سے پہلے ان کے سامنے کھڑی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جب منتخب وزیراعظم نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا، کیا اس وقت آئین نے دستک نہیں دی؟ جب عوام کے منتخب وزیراعظم کے خلاف ثاقب نثار نے سازش کی، کیا تب آئین نے دستک نہیں دی؟ جب عمران خان کی حکومت لانے کیلئے پرویز الہٰی کی جھولی میں 25 اراکین رکھے گئے، کیا اس وقت بھی آئین نے دستک نہیں دی؟ آئین کی دستک انہیں صرف تب کیوں سنائی دیتی ہے جب مقدمہ عمران خان کا ہوتا ہے؟ دستک عمران خان کی ہوتی ہے مگر انہیں لگتا ہے کہ آئین دستک دے رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی نے اپنے والد کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ اب یہ نہیں ہو گا کہ سہولت کار آئیں گے اور نواز شریف جائے بلکہ اب سہولت کار جائیں گے اور نواز شریف آئے گا۔ 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا اور نواز شریف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

مریم نواز شریف نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پوری دنیا جان چکی ہے کہ عمران خان فتنہ ہے، یہ فتنہ حکومت میں ہو تب بھی پاکستان کی تباہی ہے اور اگر حکومت سے باہر ہو تب بھی پاکستان کی بربادی کیلئے کوشش کرتا رہتا ہے۔ جو غیرملکی لابیز کی جانب سے اس فتنہ کے حق میں ٹویٹس آ رہے ہیں، وہ تصدیق کی مہر ثبت کر رہے ہیں کہ یہ انھی کا لانچ کیا ہوا فتنہ اور انتشار ہے۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ ایسا شخص دیکھا جو روز اپنے قتل کی نئی سازش گھڑ لاتا ہے۔ اسے کہنا ہے “او پائی اک پاسے کھلو جا”۔ عمران خان ہر روز ایک نئی جھوٹی کہانی سناتا ہے، اس کو چڑیا گھر میں رکھ کر ٹکٹ لگا دینی چاہیے۔ کہتا ہے میرے نام پر کاٹا لگ گیا ہے، یہ مجھے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے، عمران خان سن لے کہ یہ قوم اب اس کو کبھی اقتدار میں نہیں آنے دے گی۔

مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے متعلق مزید کہا کہ عمران خان کئی ماہ تک چارپائی کے نیچے اور باتھ روم کے اندر چھپا رہا، اب نکلتا ہے تو جنگلے والی گاڑی میں چھپ کر نکلتا ہے۔ بلٹ پروف بنکر میں گھس کر بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے لوگوں کو بھاشن دیتا ہے کہ “خوف کے بت توڑ دو” اور جب گاڑی سے نکلتا ہے تو کالا سا گھونگھٹ نما ڈبہ نکال کر دولہن بن جاتا ہے اور وہ ڈبہ اپنے سر پر رکھ لیتا ہے۔

انہوں نے مجمع سے سوال بھی پوچھا کہ کیا آپ نے پوری دنیا میں عمران خان جیسا بزدل انسان دیکھا ہے؟ آپ نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والے کو کھڈے میں پھینک دیا۔ سر توڑ کوششیں ہوئیں کہ گدھے کے اوپر لکیریں لگا کہ اس کو زیبرا بنایا جائے مگر گدھا تو پھر گدھا ہوتا ہے، سہولت کار جب رخصت ہوئے تو لکیریں مٹ گئیں اور اب وہ گدھا ریاست کو دولتیاں مار رہا ہے۔ کہتا ہے میری بیوی ضمانت پارک میں اکیلی تھی اور اس پر حملہ ہوا، بتاؤ اگر تمہاری بیوی اکیلی تھی تو اندر سے پولیس پر پیٹرول بم کیا تمہارے جنات پھینک رہے تھے؟

مریم نواز شریف نے ججز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے کہ یہ پاکستان ہے، یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، یہ آپ کا کوئی جوائے لینڈ نہیں جہاں اپنی بیگمات اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ کیلئے فیصلے کرتے رہو۔ جس دن نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ آنا تھا، اس دن ثاقب نثار اور آصف کھوسہ کے بچے گیلری میں موجود تھے اور خوشیاں منا رہے تھے کہ نواز شریف نااہل ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ججز کی جانب سے عمران خان کیلئے سہولت کاری ہو رہی ہے، اس پر قوم یہ کہنے پر مجبور ہے کہ فیصلے آئین کو دیکھ کر نہیں بلکہ ٹرک کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔ فیصلے آئین و قانون کے کہنے پر نہیں بلکہ بیگمات، بچوں اور دامادوں کے کہنے پر ہوتے ہیں۔ سوال پوچھنا تو بنتا ہے کہ سپریم کورٹ میں چار تین کا فیصلہ دو تین میں کس نے اور کیوں تبدیل کیا؟

مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت گئی تو سپریم کورٹ نے کہا اس نے آئین توڑا ہے یعنی یہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ آئین شکن قرار پایا۔ قوم سوال کرتی ہے کہ اس سرٹیفائیڈ آئین شکن کو کیسے کھلا چھوڑ دیا؟ کیا تب آئین نے دستک نہیں دی؟ جسٹس مظاہر نقوی عمران خان کا سہولت کار ہے، اس کی کرپشن کے کیسز سپریم جوڈیشل کونسل میں ہیں لیکن ان کی سنوائی نہیں ہو رہی، کیا آئین دستک نہیں دیتا؟

انہوں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ اس آدمی کے پیچھے نہ لگیں، وہ اپنے ہر سہولت کار کو استعمال کرتا ہے اور بعد میں اس کی مٹی بھی پلید کرتا ہے۔ وہ خود کو تو ڈبوتا ہے، ساتھ اپنے سہولت کاروں کو بھی ڈبوتا ہے اور پھر گالیاں بھی دیتا ہے۔

الیکشن کے متعلق مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکشن ضرور ہو گا لیکن اس سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرنا ہوں گے، یہ بتانا ہو گا کہ ایک منشیات زدہ شخص کے کہنے پر پنجاب اسمبلی کیوں توڑی گئی؟ کیوں آئین کا حلیہ بگاڑ کر حکومت ختم کی گئی؟ اراکین کو عمران خان کی جھولی میں کیوں پھینکا گیا؟

Read more

A response to misleading criticism, and the road to economic recovery

Finance Minister Ishaq Dar highlights the government's efforts to implement structural reforms in the energy sector and tax system, reduce twin deficits, and enhance revenues.

جنرل باجوہ کا بیٹا اور میرا بیٹا

پچھلے دنوں جنرل باجوہ اور ساتھ اُن کے صاحبزادے کو دُبئی میں مٹر گشت کرتے ہوئے سڑک کراس کرنے کے لیے ریڈ سگنل پر بغیر حفاظتی کمانڈوز کے انتظار کرتے دیکھ کر میرا کمزور دل تو ٹوٹ ہی گیا۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

عدالت ہے یا عمران خان کا ڈیرہ؟

ان فیصلوں سے ریاست کی رٹ اور قانون کی گرفت کمزور ہوئی ہے جبکہ عدالتی وقار بھی مجروح ہوا ہے اور پولیس و دیگر اداروں کی بھی توہین کی گئی ہے۔

کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہے؟

سوالات تو بہت سارے ہیں اور یقیناً جواب طلب ہیں مگر یہاں صرف ایک ہی سوال پر اکتفا کیا جا رہا ہے کہ کیا عمران خان ریاست کے تمام قوانین سے بالاتر ہیں؟

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

اصل ایبسیلیوٹلی ناٹ نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے کیا، مریم نواز

قیادت کا فرق دیکھنا ہے تو 28 مئی 1998 کو دیکھو اور پھر 9 مئی 2023 کو دیکھو، فرق سمجھ آ جائے گا۔

تحریکِ انصاف کی فائرنگ اور ریپ کی خطرناک سازش بے نقاب، رانا ثناء اللّٰہ

تحریکِ انصاف نے آج رات کیلئے انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی پلاننگ کی تھی تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے مگر ایجنسیوں کی بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔

عمران خان 9 مئی کے حملوں کا سرغنہ ہے، اس کا کھیل اب ختم ہو چکا، مریم نواز شریف

9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی اور اس سب کے پیچھے ملک دشمن قوتوں کا ایجنٹ اور توشہ خانہ چور عمران خان تھا۔ پاکستان کے بدترین دشمن بھی پاکستان پر ایسے حملے نہیں کر سکے جو عمران خان نے 9 مئی کو کروائے، جو پاکستان کے بدترین دشمن نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دکھایا۔
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments