ACROSS TT

News

پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے، روئٹرز

پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے۔ تہران نے اضافی فنڈنگ و ہتھیاروں کا وعدہ کرتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کی ہدایت دی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ روئٹرز

Pakistan warns Iran to rein in Houthis as Saudi strikes back

Pakistan has moved on two fronts over the Houthi assault on Saudi Arabia this week: Defence Minister Khawaja Asif warning the Makkah Defence Pact could become operational, and Pakistan separately delivering a direct diplomatic warning to Iran, Reuters reports, urging Tehran to rein in the Houthis.

Apple unveils iPhone Duo, its first foldable iPhone

Apple has unveiled the iPhone Duo, its first-ever foldable iPhone, featuring a 7.6-inch display Apple calls the largest and most immersive iPhone screen ever. The launch, presided over by new CEO, starts at $1,999, with preorders opening October 16.

Trump did not object to UK’s Israel settlement sanctions

US President Donald Trump did not push back on British plans to sanction Israeli settlements when briefed by Prime Minister Andy Burnham, a Western official told The Times of Israel.

UK PM Burnham announces sanctions on Israeli settlements

British Prime Minister Andy Burnham announced a package of measures targeting Israeli settlements in the West Bank, including a trade ban, a formal declaration that the occupation is unlawful, and sanctions on individuals and companies profiting from settlement expansion, calling it a decisive break from years of British hesitancy.
Newsroomسانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز اور کرداروں کو کیفرِ کردار تک...

سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز اور کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، فارمیشن کمانڈر کانفرنس

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں تمام فارمیشن کمانڈرز کے علاوہ کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

spot_img

راولپنڈی—فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں تمام فارمیشن کمانڈرز کے علاوہ کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ریاست اور مسلح افواج شہداء اور ان کی فیملیز کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کا ہمیشہ احترام کرتے رہیں گے اور قوم کے بھرپور تعاون سے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ معاشرتی انتشار پیدا کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بےبنیاد الزامات کے پیچھے چھپنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی کیونکہ کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دشمن قوتیں جعلی خبروں سے انتشار پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن عوام اور مسلح افواج کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور 25 مئی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت اس تعلق کی عکاسی کرتی ہے جو قومی سلامتی کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے بےبنیاد الزامات کا مقصد مذموم سیاسی مفادات کے حصول کیلئے عوام کو گمراہ کرنے اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش ہے اور ایسی ہر کوشش ناکام پو گی۔

اجلاس کے شرکاء نے یومِ سیاہ یعنی سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان حملوں کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت کو مزید مضبوط کیا جائے۔ شرکاء نے مسلح اَفواج، قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے اہلکاروں و افسران اور سول سوسائٹی کے شہداء سمیت تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ فوج ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی جبکہ شہداء کی یادگاروں، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آئینِ پاکستان کے مطابق آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کیلئے تمام رکاوٹوں اور ابہام پیدا کرنے کی کوششوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.