لندن—پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لندن میں اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2017 والا تسلسل برقرار رہتا تو انڈیا میں ہونے والا جی 20 کا اجلاس پاکستان میں ہو رہا ہوتا۔
محترمہ کلثوم نواز مرحومہ کے متعلق سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
تین بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف سے صحافی نے سوال پوچھا کہ جی 20 اجلاس میں پاکستان کیوں شامل نہیں ہے؟
نواز شریف نے جواب دیا کہ اگر 2017 والا تسلسل برقرار رہتا تو یہ اجلاس پاکستان میں ہو رہا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔