عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن اعلامیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 54 روز کا انتخابی پروگرام ہو گا۔

رائے دیں
A file photo is shown of an Election Commission of Pakistan signpost at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of an Election Commission of Pakistan signpost at Islamabad. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںعام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن اعلامیہ1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:02

اسلام آباد—الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے اعلامیہ میں عام انتخابات کے وقت کا تعین کر دیا ہے، پاکستان میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق 27 ستمبر 2023 کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی جبکہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز پر سماعت کے بعد 30 ستمبر 2023 کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق 30 نومبر 2023 کو حتمی فہرست کے اجراء کے بعد 54 روز کا انتخابی پروگرام ہو گا اور جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کا انعقاد ہو گا۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media