ACROSS TT

News

Kuwait signs second defence pact with Pakistan in two months

Kuwait just signed its second defence agreement with Pakistan in two months, part of a Gulf and Middle Eastern network that now spans four countries in under two years: Saudi Arabia, Libya, Türkiye, and now Kuwait twice over. Syria could make it five.

Fire at PIMS nursery in Islamabad kills 14 newborns, one rescued

Fourteen newborns were killed and one rescued in a fire at the PIMS nursery in Islamabad. PM Shehbaz Sharif has ordered an inquiry due to report within 24 hours.

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا، بلومبرگ

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو سی اے اے 1 سے بڑھا کر بی 3 کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل معاشی استحکام سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، بیرونی مالی خطرات میں کمی آئی، شرحِ سود میں کمی سے مالیاتی پوزیشن بہتر ہوئی، قرض ادائیگی کی استطاعت بڑھ گئی۔

Asim Munir returns to Tehran to mediate US-Iran war

Field Marshal Asim Munir traveled to Tehran on Monday for his third visit this year, meeting Iran's newly appointed military leadership as Pakistan works to revive stalled US-Iran talks. Iran's Foreign Ministry says bilateral ties between the two countries have reached one of their strongest stages.

Asim Munir to visit Tehran again as Pakistan mediates

Pakistan's Army Chief Asim Munir will travel to Tehran on Monday, Iran's Foreign Ministry says, in his third visit this year tied to US-Iran mediation efforts.
Newsroomبھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی...

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کا اہم حصہ قرار دے دیا۔

spot_img

نئی دہلی (تھرسڈے ٹائمز) — سپریم کورٹ آف انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں، بھارتی حکومت کا 5 آگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 30 ستمبر 2024 تک مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے انتخابات کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس “دھننجے یشونت چندراچوڑا” نے کہا ہے کہ بھارت کو تسلیم کرنے کے بعد جموں و کشمیر کوئی اندرونی خود مختاری نہیں رکھتا، جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کا اطلاق عارضی تھا، آئین کے آرٹیکل ون اور 370 کے مطابق جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہے۔

انڈین سپریم کورٹ کی جانب سے 5 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کا مقصد باڈی بنانا نہیں تھا، آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا جبکہ صدر کے پاس کسی بھی آئین کی منسوخی کا اختیار موجود نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا میں بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں اور یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کی جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں میں جموں و کشمیر کو جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیے جانے کا اقدام بھی چیلنج کیا گیا تھا، بھارتی چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی جبکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف 16 روز تک سماعت کی گئی۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے 20 سے زائد درخواستوں پر سماعت کے بعد 5 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کا بھارتی حکومت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.